13دسمبر کو میلادالنبیؐ کی سرکاری چھٹی کااعلان
بنگلورو۔9/دسمبر(ایس او نیوز)ریاستی حکومت نے میلادالنبیؐ کے سلسلے میں 13دسمبر کو عام چھٹی کا اعلان کیا۔ اس سے پہلے 12دسمبر کو چھٹی دینا طے کیاگیا تھا۔تاہم رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے 13 دسمبر کو میلادالنبیؐ منانے کے فیصلے کے پیش نظر ریاستی محکمہئ ڈی پی اے آر کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 12 دسمبر کی سرکاری چھٹی منسوخ کی جاچکی ہے اور 13 دسمبر بروز منگل کو میلاد النبیؐ کے سلسلے میں سرکاری تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے۔ محکمہئ ڈی پی اے آر کے سکریٹری ڈی این منجوناتھ سوامی کا دستخط شدہ نوٹی فکیشن اس سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔