امریکا مہاجرین کی ڈیل کا احترام کرتاہے: مائیک پینس
واشنگٹن23اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا کے دورے پر گئے ہوئے امریکا کے نائب صدرمائیک پینس نے کہاہے کہ ان کی حکومت مہاجرین کی ڈیل کااحترام کرے گی۔ آسٹریلیاسے بارہ سو سے زائد مہاجرین کی امریکا آبادکاری کی ڈیل سابق صدر اوباما کے دور میں طے پائی تھی۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اِس ڈیل کو بیکار قرار دے چکے ہیں۔ مہاجرین کی ڈیل کا احترام کرنے کا بیان انہوں نے آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا۔ امریکی نائب صدر جاپان، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعدگزشتہ روزآسٹریلیاپہنچے تھے۔ انڈونیشیا میں ان کے دورے کے دوران امریکی اور انڈونیشی کمپنیوں کے درمیان دس بلین ڈالر کی مختلف سمجھوتے طے پائے تھے۔