شیو سینا سے امت شاہ ناراض، کارکنان کو اکیلے الیکشن لڑنے کی تیاری کرنے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 11:48 AM | ملکی خبریں |

ممبئی، 23؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے مہاراشٹر میں پارٹی کارکنان کو 2019 کا لوک سبھا الیکشن شیو سینا کے بغیر لڑنے کی تیاری کرنے کو کہا ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے بی جے پی کارکنان کو سبھی 48 لوک سبھا اور 288 اسمبلی سیٹوں پراکیلے لڑنے کے لئے تنظیم کو مضبوط کرنے کا حکم دیا۔

امت شاہ نے کہا کہ سبھی سیٹوں پر ایسی حالت ہونی چاہئے کہ تینوں پارٹیوں شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کے ایک ساتھ لڑنے پر بھی الیکشن بی جے پی جیتے۔ انہوں نے عدم اعتماد تحریک کے دوران شیو سینا کے برتاو سے ناراضگی ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ شیو سینا نے پہلے تو تحریک کی مخالفت میں ووٹ ڈالنے کے لئے وہپ جاری کیا تھا، لیکن بعد میں اسے واپس لے لیا تھا۔ بعد میں شیو سینا کی طرف سے راہل گاندھی کی تقریر کی تعریف بھی کی گئی تھی۔ اس نے بھی بی جے پی اعلیٰ کمان کو ناراض کردیا ہے۔

شیو سینا نے عدم اعتماد تحریک کا بائیکاٹ کیا تھا۔ شیو سینا کے ممبران پارلیمنٹ نے واک آوٹ کردیا تھا۔ واضح رہے کہ شیو سینا مہاراشٹر اور مرکز میں بی جے پی کے ساتھ ہے، اس کے علاوہ بی ایم سی میں شیو سینا کو بی جے پی حمایت دے رکھی ہے۔ اس کے باوجود شیو سینا مرکز اور ریاستی حکومت کو نشانہ پر لیتی رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...