مشرق وسطیٰ امن بات چیت میں دوسرے ملکوں سے تعاون کریں گے:امریکہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2018, 12:11 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 21فرو ری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اگر فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دوسرے ملکوں کے توسط سے مفید امن بات چیت ہوتی ہے تو امریکا اس بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔منگل کو امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیذر ناورٹ سے جب پوچھا گیا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں امن بات چیت کے لیے عالمی کانفرنس کے مطالبے پرامریکا کا کیا رد عمل ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم نے یہ محسوس کیا کہ فریقین میں امن مذاکرات مفید ثابت ہوسکتے ہیں واشنگٹن یقینی طورپر ان مذاکرات میں دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔مگرانہوں نے استفسار کیا کہ کیا امن بات چیت کا وقت آگیا ہے، مجھے ابھی اس کایقین نہیں تاہم مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔خیال رہے کہ منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس سیخطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے ’عرب امن‘ فارمولے کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے رواں سال کے وسط میں عالمی امن کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ فلسطین کو مستقل رکن کے طورپر تسلیم کرے اور سنہ 2002ء کو عرب ممالک کی طرف سے جاری کردہ امن فارمولے کو عملی جامہ پہنائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...