صرف جیت کے ارادے سے ورلڈ کپ میں اترے گا میکسکو:مورینو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th May 2018, 2:13 PM | اسپورٹس |

لاس اینجلیس ،26؍مئی( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )میکسیکو کے ڈفینڈرہیکٹر مورینو کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اگلے ماہ روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں صرف فائنل میں پہنچنے اور جیتنے کا مقصد لے کر جا رہی ہے۔ریال سوشڈاڈ کے اس کھلاڑی نے کہاکہ ہم ورلڈ کپ میں فتح کے مقصد سے ہی جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے لئے سب سے اہم یہ ہے کہ جب ہم وطن لوٹیں تو کوئی ملال نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ ہم خطاب کے مضبوط دعویداروں میں نہیں ہیں۔کسی کو نہیں لگتا کہ میکسیکو جیتے گا لیکن ہماری ٹیم تیار ہے۔میکسیکو کو ورلڈ کپ میں گروپ ایف میں جرمنی، جنوبی کوریا اور سویڈن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہم مخالف ٹیم کو ان ہی کے الفاظ میں جواب دیں گے : اسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ شروع ہونے سے قبل کوہلی کا بیان

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آغاز سے پہلے جارحانہ رویے کی وضاحت کرتے ہوئے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کی ٹیم نے کبھی کسی چیز کی شروعات نہیں کی ہے لیکن مخالف ٹیم کے حد سے بڑھنے پر وہ خود کی حفاظت کے لیے ضرور کھڑی ہوگی

ٹی20سریز :ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بدھ کو ہوگا پہلا میچ

کل جب ٹی 20 بین الاقوامی سیریز کی شروعات ہوگی تو میدان کے اندر اور باہر خراب دور سے دوچار آسٹریلیائی ٹیم پر ہندوستان کا پلڑا بھاری ہوگا۔ایڈیلیڈ میں چھ دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنا دعوی پختہ کرنے کے مقصد سے ہندوستان کا ہدف تینوں ٹی 20 میچ اپنی جھولی میں ڈالنے کا ...

آسٹریلوی گیند بازوں کو لمبے قد کا فائدہ ملے گالیکن ہندوستانی بلے باز بھی تیار: روہت

ہندوستانی نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ آسٹریلیا کے گیند بازوں کو اپنے لمبے قد کا فائدہ ملے گا لیکن ان کی ٹیم بھی اس بار کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار ہیں۔ہندوستانی ٹیم دورے کا آغاز 21 نومبر کو ٹی 20 میچ سے کرے گی

کوہلی کے بعد روہت کو بھی روکنے کی حکمت عملی بنا رہا ہے آسٹریلیا

ہندوستانی اوپنر روہت شرما کے لیے آسٹریلیا حکمت عملی بنارہا ہے اور اس کا انکشاف تیز گیند باز ناتھن کولٹر نال نے کیا ہے۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت دیگر بلے باز ہے جو بدھ سے شروع ہونے والی محدود اوورز کی سیریز میں آسٹریلیا کے لیے سردردبن سکتے ہیں۔