میکسیکو زلزلہ: حکومت کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 8:26 PM | عالمی خبریں |

میکسکوسٹی،20ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میکسیکو میں منگل کی صبح شدید زلزلے کے باعث دارالحکومت میکسیکو سٹی اور تین دیگر ریاستوں میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں اور وزیر داخلہ کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 224 ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔کئی سکولوں میں بچوں کے ملبے تلے پھنسے ہونے کا بھی خدشہ کیا جا رہا ہے۔

سات اعشاریہ ایک کی شدت کے زلزلے کے بعد میکسیکو سٹی کا ہوائی اڈا بند کر دیا گیا ہے۔ شہر میں عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔تاہم یہ زلزلہ ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب ملک میں 32 سال قبل آئے ایک شدید زلزلے کی یاد میں ڈرلز کی جا رہی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو آنے والے زلزلے کی وجہ سے کئی شہروں میں الارم بجے تاہم بہت سے شہریوں نے یہ خیال کیا کہ یہ اس تاریخی زلزلے کی یاد میں بجائے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مورلس ریاست میں 54، میکسیکو سٹی میں 30، پوبلا ریاست میں 26 اور میکسیکو سٹیٹ میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔میکسیکو کے صدر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سڑکوں پر نہ نکلیں تاکہ امدادی کارروائیوں میں خلل پیدا نہ ہو۔میکسیکو میں حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں پر سگریٹ نوشی نہ کریں کیونکہ زلزلے کے باعث گیس لائنیں تباہ ہوئی ہیں اور ممکن ہے کہ گیس لیک ہو رہی ہو۔زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فون کام نہیں کر رہے اور 38 لاکھ افراد بغیر بجلی کے ہیں۔میکسیکو سٹی کے میئر نے مقامی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 44 جگہوں پر عمارتیں منہدم ہوئی ہیں اور امدادی کام جاری ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل میکسیکو میں آٹھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 90 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز میکسیکو سٹی کے قریب پوبلا تھا اور اس کی گہرائی صرف 51 کلومیٹر تھی۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو سٹی کے کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...