ایرپورٹ تک میٹرو ٹرین کیلئے روٹ ناگوار سے : جارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th June 2017, 11:31 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،6؍جون(ایس او نیوز) دیونہلی کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ تک میٹرو ریل کی سہولت مہیا کرانے کیلئے روٹ کا تعین کیاجاچکا ہے۔توسیعی پراجکٹ رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔ عنقریب اس پراجکٹ پر کام بھی شروع کردیا جائے گا۔یہ اعلان آج وزیر برائے ترقیات بنگلور کے جے جارج نے ریاستی اسمبلی میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کو میٹرو ریل سے جوڑنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے روٹ کو قطعیت دے دی ہے۔ایم جی روڈ سے ناگوار تک کی سرنگ کا استعمال ایرپورٹ تک جانے کیلئے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ناگوار میں ختم ہونے والی سرنگ کے بعد سے جکور اور جالا سے ہوتے ہوئے میٹرو کا روٹ ایرپورٹ تک لے جایا گیا ہے۔وقفۂ سوالات میں حکمران پارٹی کے ایس شڈاکشری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ حکومت اس پراجکٹ کو لاگو کرنے کے معاملے میں کافی سنجیدہ ہے۔ شہر کے شمال مغربی علاقوں میں میٹرو ریل پراجکٹ کے متعلق سابق وزیر سریش کمار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہاں پر میٹرو ریل کی تعمیر کا کام پورا ہوچکا ہے، ریلوے سیفٹی کمشنر کی طرف سے اس پراجکٹ کو حفاظتی معیار کے اعتبار سے مستند قرار دیا گیا ہے۔ ٹمکور کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد کے ضمنی سوال پر انہوں نے بتایاکہ فی الوقت حکومت نے میٹرو ریل کی سہولت پینیا تک مہیا کرائی ہے۔اسے ٹمکور تک لے جانے کا منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے، لیکن میٹرو ریل کے دوسرے مرحلے میں اسے آٹھویں میل پر موجود بنگلور انٹرنیشنل ایگزی بیشن سنٹر تک آگے بڑھایا جارہا ہے۔ فی الوقت ٹمکور کو بنگلور سے جوڑنے مضافاتی ٹرین اور میمو ریل گاڑی چلانے کا منصوبہ ہے۔ وزیر موصوف نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایاکہ میٹروریل میں فی الوقت ہر ٹرین کو تین تین بوگیاں مہیا کرائی گئی ہیں۔ ایک ٹرین پر اگر چھ سے زیادہ خواتین نے سفر کیاتو ان کیلئے الگ جگہ فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ میٹرو ریل کی 150 افزود بوگیاں مہیا کرانے کیلئے بی ای ایم ایل سے گذارش کی جاچکی ہے، ان نئی بوگیوں کی آمدکے بعد میٹرو ٹرینوں کی خدمات میں اضافہ بھی کیاجائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔