میٹرو کا شمال جنوب روٹ محفوظ قرار ،یلچل ہلی سے سمپیگے روڈ تک خدمات کا آغاز جلد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th June 2017, 11:19 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3؍جون(ایس او نیوز) بنگلور میٹرو ریل پراجکٹ کے پہلے مرحلہ میں شامل یلچل ہلی سمپیگے روڈ ، روٹ کو محکمۂ ریلوے سیفٹی نے استعمال کیلئے محفوظ قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری دے دی ہے۔ریلوے سیفٹی کمیشن کی طرف سے اس روٹ کا معائنہ مکمل کرلیاگیا ہے۔ ان کی طرف سے اگلے ہفتے ہی بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن کو سیفٹی سرٹی فکیٹ دے دی جائے گی اور تین چار دنوں کیلئے اس روٹ پر تجرباتی طور پر ٹرین دوڑائی جائے گی۔ریلوے سیفٹی کمشنر کے اے منوہرن نے بتایا کہ اس روٹ پر تمام طریقوں سے جانچ مکمل کرلی گئی ہے اور تحفظ کے اعتبار سے کسی بڑی تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ جانچ کے دوران چند اہم دستاویزات تیار کرکے رپورٹ کی شکل میں ترتیب دئے گئے ہیں۔ چار پانچ دنوں میں یہ دستاویزات ریاستی حکومت کو سونپ دئے جائیں گے۔ اس رپورٹ کے ملنے کے بعد ایک دو ہفتوں میں سمپیگے روڈ سے نیشنل کالج تک زیر زمین اور بنشنکری کے قریب یلچل ہلی تک بالائی روٹ سے میٹرو ٹرین خدمات باضابطہ شروع کردی جائیں گی۔ بالائی روٹ پر تقریباً تمام کام مکمل کرلئے گئے ہیں اور ان میں کسی طرح کی خامی ریلوے سیفٹی کمشنر کو نظر نہیں آئی، البتہ نیشنل کالج ، سٹی مارکیٹ ، چک پیٹ ، میجسٹک اور سمپیگے روڈ کے درمیان جو سرنگ کا راستہ موجود ہے اس میں چھوٹی موٹی خامیوں کی نشاندہی کرکے ان کو درست کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، جن کو فوری طور پر درست کردیاگیا۔ نما میٹرو کا یہ شمال جنوب کاریڈور بہت جلد توقع ہے کہ عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔اس کاریڈور کے کھل جانے سے پینیا سے یلچل ہلی تک لوگوں کو آنے جانے میں سہولت ہوگی، اس روٹ پر راجہ جی نگر، ملیشورم ، سمیپگے روڈ، میجسٹک ، سٹی مارکیٹ، نیشنل کالج، ساؤتھ اینڈ سرکل ، بنشنکری ،اسٹیشن آئیں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔