میٹرو شہروں میں اب 2.5 ایکڑ زمین پر بنیں گے کندریہ ودیالیہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th February 2017, 3:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 23 ؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میٹرو شہروں میں اب 2.5 ایکڑ پلاٹ پرکندریہ ودیالیہ بنائے جائیں گے۔ مرکزی حکومت کے اس نئے اصول کے تحت مرکزی وزیربرائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڑیکر نے جمعرات کو شمال مشرقی دہلی کے شاہدرہ میں پہلے کندریہ ودیالیہ کی عمارت کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس موقع پر پرکاش جاوڑیکر نے کہا کہ میٹرو شہروں اور دیگر مقامات پر زمین کی کمی کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت نے نئے کندریہ ودیالیہ کی تعمیر کے لئے زمین کی ضرورت کے معیار میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 6 میٹرو شہروں میں اب کندریہ ودیالیہ کے لئے صرف 2.5 ایکڑ زمین چاہئے ہوگی جبکہ پہلے اس کے لئے 4 ایکڑ زمین کا معمول تھا۔وہیں ملک کے دیگر مقامات پر اسکولوں کے لئے 8 ایکڑ کے بجائے 5 ایکڑ زمین ہی چاہئے ہوگی۔ جاؤڑیکر نے کہا کہ حکومت سب کو تعلیم فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے اورکندریہ ودیالیہ ملک میں معیار ی تعلیم کا ایک متبادل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کندریہ ودیالیہ میں داخلے میں بہتر مواقع مہیا کرانے کے لئے اس سیشن سے کندریہ ودیالیہ میں داخلے کے فارم آن لائن بھرے جائیں گے تاکہ لوگوں کو اپنے بچوں کو کندریہ ودیالیہ میں داخلہ کرانے کے لئے دھکے نہیں کھانے ہوں گے۔ جاؤڑیکر نے کہا کہ تدریسی عملے کی کمی کو دیکھتے ہوئے کندریہ ودیالیہ تنظیم نے 6000 سے زیادہ اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے حکومت فعال طور پر کام کر رہی ہے۔ اس کا ماننا ہے کہ صرف مناسب اور معیاری تعلیم کے ذریعے ہی مضبوط کردار والے اچھے شہری تیار ہو سکتے ہیں۔

شمال مشرقی دہلی کے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ منوج تیواری نے کہا کہ پرکاش جاؤڑیکر پہلے مرکزی وزیربرائے فورغ انسانی وسائل ہیں جنہوں نے اس علاقے کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے شاہدرہ ضلع میں پہلے کندریہ ودیالیہ کے تعمیر ی کام کی منظوری کے لئے مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...