ضلع شمالی کینرا میں سیاحوں کے لئے موبائل ایپ سے چلنے والے ’ میٹرو بائک‘ کی سہولت 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 10:58 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 20؍مئی (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا انتظامیہ نے سیاحوں کے لئے ایک نئی سہولت کا انتظام کرتے ہوئے انہیں موبائل ایپ سے چلنے والے ’میٹرو بائک ‘ کرایے پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق فی الحال بنگلورو میٹرو ریلوے اسٹیشن میں دستیاب ’میٹرو بائک‘ سروس کو پہلی بار ضلع شمالی کینرا میں سیاحوں کے لئے جاری کیا جارہا ہے۔ کاروار اور گوکرن میں مختلف مقامات پر یہ سروس آئندہ دو مہینوں کے اندر سیاحوں کے لئے دستیاب ہوگی۔میٹرو بائک سروس فراہم کرنے والے ادارے نے پہلی بار سیاحت کے لئے اس سروس کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے ضلع ٹورازم کمیٹی پورا تعاون کررہی ہے۔ میٹرو بائک سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے چیف شامنت نے بتایا کہ ان موٹر بائکس میں ایندھن کمپنی کی طرف سے ہی بھرا جائے گا۔ جس کے لئے فی کیلو میٹر پانچ روپے اور ہر منٹ کے لئے 25پیسے چارج لیا جائے گا۔ضرورتمند گھنٹے اور دن کے حساب سے بھی یہ بائک کرایے پر حاصل کرسکیں گے۔

یہ بائکس کرایے پر لینے کے لئے ایپ ڈاون لوڈ کرتے وقت آدھار کارڈ نمبر اور فوٹو شناختی کارڈ رجسٹر کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی آن لائن پیسوں کی ادائیگی کے لئے ویالیٹ کا انتظام رہے گا۔بائک کرایے پر لینے کے بعد گاہک کے بینک کھاتے سے رقم اداہوجائے گی، جس کی رسید ایس ایم ایس کے ذریعے گاہک کو موصول ہوگی۔میٹرو بائک کی گاڑیاں چابی سے نہیں بلکہ ایپ سے چلیں گی۔جب بائک سروس حاصل کی جائے گی تو ایک پاس ورڈ دیا جائے گا جس کو بائک میں موجود کمپیوٹرائزڈ اسکرین پر داخل کرنے کے بعد بائک کا قفل کھل جائے گا اور انجن آن ہوگا۔بائک کے استعمال سے متعلق ضروری ہدایات بھی اس میں فیڈ کی گئی ہیں جو اسکرین پر ظاہر ہونگی۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی