#می ٹو لہر کی زد میں آگئے بی جے پی کے مرکزی وزیر سدانندگوڈا اورسابق وزیر شیوانند نائک 

Source: S.O. News Service | Published on 21st October 2018, 7:37 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

کاروار21؍اکتوبر(ایس او نیوز) ملک میں بھر میں کام یا پیشے سے متعلقہ مقامات پر مرد ساتھیوں کی طرف سے خواتین کی جنسی ہراسانی کے معاملات کو عام کرنے کی جو لہر’’ #می ٹو‘‘ (میرے ساتھ بھی ۔۔یا میں بھی)کے نام سے چل پڑی ہے اس کی زد میں فلمی اداکاروں کے بعد اب صحافی اور سیاست دان بھی آگئے ہیں۔ روزانہ کسی نہ کسی معروف شخصیت کے خلاف سوشیل میڈیا پر کسی خاتون کی طرف الزام لگانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مرکزی حکومت میں بی جے پی کے وزیرمملکت اور مشہور صحافی ایم جے اکبراس #می ٹو لہرکاایک بڑا شکار بن گئے اور اپنے قلمدان سے ان کو ہاتھ دھونا پڑا۔ اس کے بعدکرناٹکاکے ساحلی علاقے سے تعلق بی جے پی کے دو لیڈر اس جال میں پھنستے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک تومرکزی وزیر اور سابق وزیر اعلیٰ کرناٹکا سدانند گوڈا ہیں۔ دوسرے بھٹکل اسمبلی حلقے کے سابق وزیر شیوانند نائک ہیں۔باگل کوٹ ضلع کی رہنے والی بی جے پی ریاستی مہیلا مورچہ کی سابق سکریٹری مادھوری مدہول نے الزام لگایا ہے کہ ان دونوں لیڈروں نے بارہا جنسی طور پراسے ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس خاتون کا الزام ہے کہ جب وہ مہیلا مورچہ کی سکریٹری کے عہدے پر فائز تھی تو سنگھ پریوار میں اپنا بڑا وقار اور اعتبار رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ سدانند گوڈااور شیوانند نائک نے بار بار فون کرکے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور وقتاً فوقتاً پریشان کیا کرتے تھے۔اپنے پرسنل نمبروں پر فون کرکے ذاتی باتیں کرنے کے لئے دباؤ بناتے تھے۔

اپنے فیس بک پر جنسی ہراسانی کا معاملہ پوسٹ کرنے والی مادھوری نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایڈی یورپا جب وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹ گئے تو پریس کانفرنس کے وقت میں ان سے ملنے کے لئے انتظار میں کھڑی تھی ، اس وقت شیوانند نائک نے میرے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ کیا۔ بعد میرا فون نمبر حاصل کرکے مجھے چاہے پر ہوٹل بلانے اور کمرہ بک کرنے کی بات کہی۔ جب میں نے منع کردیا تو انہوں نے میرے ویانٹی بیگ میں نوٹوں کا ایک بڑابنڈل رکھنے کی بھی کوشش کی تھی۔

بی جے پی کے ان دونوں لیڈروں نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔ سدانند گوڈا نے کہا ہے کہ ایسا نیچ اور ذلیل کام میں نے کبھی کیا نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں کیا ہوں اور کیا نہیں ہوں یہ بات عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔ دوسری طرف شیوانند نائک کا کہنا ہے کہ میں اس خاتون کو جانتا ہی نہیں ہوں ۔ فی الحال میں اپنی بیماری سے رو بصحت ہونے کی کوشش میں ہوں۔ آئندہ انتخابات میں ٹکٹ کا امیدوار ہونے کی وجہ سے میرا سیاسی کیریئر خراب کرنے کی یہ ایک سازش ہے۔

سوشیل میڈیا پر مادھوری کی پوسٹ کو لے کر خوب گھماسان ہونے لگا اور میڈیا والوں نے اس سے تفصیلات جاننے کی کوشش کرنے کے ساتھ مختلف انداز میں اس معاملے کو اچھالنے کی کوشش کی تو اس نے چند گھنٹوں کے اندر اس پوسٹ کو فیس بک پیج سے ہٹا دیا۔

سیاسی حلقے میں یہ سرگوشیاں سنائی دے رہی ہیں کہ مہیلا مورچہ سکریٹری کی جانب سے لگائے گئے ان الزامات کی وجہ سے آئندہ سال منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کے لئے سدانند گوڈا اورشیوانند نائک کو ٹکٹ دینے کی را ہ میں رکاوٹیں پید اہونے کے امکانات ہیں۔کہایہ بھی جارہا ہے کہ جس طرح ایم جے اکبر نے الزامات کے بعد وزارت سے استعفیٰ دیا ہے، اسی راہ پر شائد سدانند گوڈ ا کو بھی چلنا ضروری ہوجائے۔حالانکہ سدانند گوڈا نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اپنی پارٹی کے ایک اہم عہدیدار کی طرف سے لگائے جارہے الزامات کو نظر انداز کرنا بی جے پی کی شبیہ کو بگاڑنے کاسبب بن جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...