کنداپور کے قریب گنگولی میں بس کی بائک سے ٹکر؛ بائک سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th April 2018, 2:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کنداپور 4/اپریل (ایس او نیوز)  یہاں کے قریبی دیہات گنگولی کے نائکوڑی رام مندرکے بالمقابل مین روڈ پر  پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں بائک سوار ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت مینگلور الیکٹری سٹی  کمپنی (میسکام) کے ملازم   گنیش دیواڑیگا (60) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گنیش  تراسی سے گنگولی کی طرف جارہا تھا کہ گنگولی سے کنداپورکی طرف آنے والی ایک پرائیویٹ بس سے تیز رفتاری کے ساتھ اس کی بائک ٹکراگئی۔ حادثہ بدھ کی دوپہر قریب بارہ بجے پیش آیا۔ 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گنگولی 24X7 ایمبولنس سروس کے ذمہ داران محمد ا براہیم ایم ایچ اور اکشے کھاروی  موقع پر پہنچے اور شدید طور پر زخمی گنیش کو فوری اسپتال لے جانے کی کوشش کی، مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور اسپتال لے جانے کے دوران ایمبولنس پر راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

گنیش کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ وہ تین روز قبل میسکام سے تین دن کی چھٹی لے کے تروپتی کی یاترا پر گیا تھا، رات کوہی واپسی ہوئی تھی  جس کے بعد آج صبح اس نے واپس ڈیوٹی جوائن کی تھی، مگر دوپہر ہوتے ہوتے اُس کا بلاوا آگیا۔ اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ  اگلے ماہ یعنی ماہ مئی میں اس کا ریٹائرمنٹ تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...