برطانیہ کے ساتھ تعلقات پر متوازی بات چیت نہیں ہو سکتی: میرکل

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2017, 7:06 PM | عالمی خبریں |

برلن،30مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن چانسلر میرکل میں نے برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بریگزٹ مذاکرات کے ساتھ ساتھ متوازی طور پر یورپی یونین کے ساتھ مستقبل کے تعلقات پر بھی بات چیت چاہتی ہیں۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ بریگزٹ مذاکرات کے ذریعے جب تک برطانیہ یورپی یونین سے مکمل طور پر اخراج کے حوالے سے اپنا راستہ واضح نہیں کرتا، تب تک اس کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے موضوع پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔ برلن میں اپنے ایک بیان میں میرکل کا کہنا تھا، ”مذاکرات کار پہلے واضح کریں کہ کس طرح یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان موجود باہمی ربط ختم ہو گا۔ جب اس سوال کا جواب مل جائے گا، تبھی امید ہے کہ ہم مستقبل کے تعلقات پر بات کر سکیں گے۔‘جرمن چانسلر میرکل نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ مذاکرات ’شفاف اور تعمیری‘ ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم، یورپی یونین اس سلسلے میں ہونے والے مذاکرات کو شفاف اور تعمیری انداز سے آگے بڑھائیں گے۔“
میرکل کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں برطانیہ میں مقیم یورپی یونین کی رکن ریاستوں کے شہریوں کا مستقبل زیربحث آئے گا، جسے محفوظ بنانے کی کوشش کی جائے گی: ”کوشش ہو گی کہ عام افراد کے روزمرہ پر بریگزٹ کے اثر کو تمام ممکنہ حد تک کم کیا جا سکے۔“میرکل نے اپنے بیان میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ اور یورپی یونین قریبی پارٹنرز رہیں گے۔ میرکل نے کہا۔ ”یورپی یونین کامیابی کی ایک اچھوتی کہانی ہے اور بریگزٹ کے بعد بھی اسے اسی مرتبے پر رہنا چاہیے۔“

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...