ترکی انٹروپول وارنٹ کا غلط استعمال کر رہا ہے: میرکل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd August 2017, 12:54 PM | عالمی خبریں |

برلن،21اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ترکی کی جانب سے اسپین میں ایک جرمن لکھاری کی گرفتاری کے لیے جاری کردہ انٹرپول وارنٹس کے اجرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے یہ اقدامات انٹرنیشنل پولیس کے غلط استعمال تک جا پہنچے ہیں۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میرکل نے کہا کہ ترکی کی جانب سے انٹرپول پولیس کے ذریعے افراد کی گرفتاری کے لیے ریڈوارنٹ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترکی کی جانب سے ریڈ ورانٹ کے اجرا پر ہفتے کے روز دوگان اخانلی کو اسپین میں روکا گیا تھا۔ جرمنی اور ترکی کی دوہری شہریت کے حامل اس لکھاری کو اتوار کو رہا کر دیا گیا، تاہم انہیں ہدایات دی گئیں کہ وہ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ہی موجود رہیں، اس دوران ہسپانوی حکومت ترکی کی جانب سے ان کی حوالگی کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔میرکل نے کہا، یہ نادرست عمل ہے اور مجھے خوشی ہے کہ اسپین نے انہیں رہا کر دیا ہے۔ ہمیں انٹرپول جیسی بین الاقوامی تنظیموں کا غلط استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے۔

گزشتہ برس جولائی میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد حکومت کے مخالفین کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کی وجہ سے انقرہ حکومت اور یورپی یونین کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاری ہے۔ اب تک زیرحراست قریب پچاس ہزار افراد میں بہت سے ایسے بھی ہیں، جو بیک وقت ترکی اور یورپی یونین کی رکن ریاستوں کی شہری بھی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہیکہ ترکی میں صدر رجب طیب ایردوآن اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرانے میں مصروف ہیں۔

چانسلر میرکل دیگر یورپی رہنماؤں کے مقابلے میں ایردوآن پر تنقید سے بچتی آئی ہیں اور اس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق میرکل مہاجرین کے بحران کے تناظر میں ایردوآن سے نرم رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں، تاکہ ترکی شام مہاجرین اور یورپ کے درمیان ایک بفر ریاست کا کام سرانجام دیتا رہے۔میرکل نے تاہم اپنے بیان میں کہا، دوگان بہت سے دیگر افراد کی طرح بد قسمتی سے ایسے ہی واقعات کا حصہ ہیں۔ اسی لیے ہم نے ترکی کے حوالے سے اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، کیوں کہ جو کچھ ایردوآن کر رہے ہیں، وہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ہفتے کے روز ترک صدر ایردوآن نے جرمنی میں مقیم ترک باشندوں سے کہا تھا کہ وہ جرمنی میں ترکی کی مخالف بڑی پارٹیوں کو اگلے ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سبق سکھا دیں۔اس سے قبل جرمن وزیرخارجہ زیگمار گابریل نے ترکی کو متنبہ کیا تھا کہ وہ خود کو جرمن سیاست سے دور رکھے۔ترکی میں اپنی جماعت اے کے پارٹی کے حامیوں سے اپنے خطاب میں ایردوآن نے کہا، تم ہوتے کون ہو ترکی کے صدر سے بات کرنے والے۔ بات کرنی ہے تو ترکی کے وزیرخارجہ سے بات کرو۔ اپنی اوقات میں رہو۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔