متحدہ عرب امارات میں حفظ قرآن جرم، حکومت کی منظوری کے بغیر کوئی شخص قرآن حفظ نہیں کرسکتا، مساجد میں مذہبی تعلیم اور اجتماع پر بھی پابندی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2017, 10:04 PM | خلیجی خبریں |

دبئی17؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)مشرقی وسطیٰ کے مختلف ممالک میں داخل اندازی اور عرب کی اسلامی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے کے بعد متحدہ عرب امارات قانون کے ایسے مسودہ پر کام کررہا ہے جس کی رو ک سے حکومت کی منظوری کے بغیر قرآن شریف کا حفظ بھی غیرقانونی ہوگا۔ اس کے علاوہ حکومت کی منظوری کے بغیر مذہبی تقریریں بھی نہیں کی جاسکیں گی۔اس کی اطلاع خلیج ٹائمز نے دی ہے۔ اس مسودہ قانون کو دو روز قبل ہی وقافی کونسل کی جانب سے منظوری حاصل ہوگئی ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پانچ ہزار درہم جرمانے کے ساتھ سخت سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ مساجد میں بھی کسی قسم کی تقریر حکومت کی منظوری کے بغیر نہیں کی جاسکے گی اور ائمہ سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجدوں میں حکومت کی منظوری کے بغیر مذہبی تعلیمات فراہم نہ کریں۔ متحدہ عرب امارات کی وفاقی قومی کونسل کے اسپیکر ڈاکٹر امل الفبیسی نے کہا کہ ہے کہ اس میں امارات میں موجود مساجد کے لئے قوانین اور ضابطے بنائے گئے ہیں۔ اگر قانون کے اس مسودہ کو پاس کردیا جاتا ہے تو حکومت کی منظوری کے ساتھ دئے جانے والے خطبات پر اعتراض کرنے والوں کو بھی تین ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی ۔قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات مذہبی مباحثہ کو متعدد برسوں سے کنٹرول کرنے کی کوششوں میں ہے اور اس نے  متعدد مسلم تنظیموں سمیت قدیم اسلامی تنظیم اخوان المسلمین کو دہشت گرد قراردے رکھا ہے۔ امارات اپنے سیاسی نقطہ نظر کے مطابق اسلام کی تشریح کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ خبر ہے کہ اس موسودہ قانون پر بحث کے دوران متعدد قانون سازوں نے اس پر بھی زور دیا کہ امارتی باشندوں سے سوشیل میڈیا پر ربط رکھنے والے غیرملکی علمائے دین کی بھی سخت نگرانی کی جائے۔کونسل کے ایک نمائندہ سید الرمیشی نے کہاکہ حکومت یہ جاننا چاہتی ہے کہ کون امارتی باشندہ کس سے مذہبی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ الرمیشی نے مزید کہا کہ خدشہ اس بات کا ہے کہ امارتی باشندے غیر ملکی علماء سے فتوے حاصل کریں گے،اس لئے ہم نہیں چاہتے دوسری طرف سے اطلاع ہے کہ متحدہ عرب امارت کی حکومت نے اسکالرز کو منظوری دے گی جنہوں نے امریکی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیاہے اور وہ اسلام کی تشریح مغرب کے زیر اثر کرنا چاہتے ہیں اس میں وہ ’معتدل اسلام‘ کا پروپگنڈہ بھی شامل ہے جو اس وقت سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان انجام دے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...