بھٹکل میں گرام پنچایت افسران کی طرف سے تعلقہ پنچایت افیسر کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 21st January 2017, 1:03 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  20/جنوری (ایس او نیوز) ایسا لگتا ہے کہ گرام پنچایت کے منتخب عوامی نمائندوں اور گرام پنچایت افسران کے بیچ پیدا ہونے والا تنازعہ بڑھتا جارہا ہے اور دونوں طرف سے رسہ کشی شروع ہوگئی ہے۔

 پچھلے کچھ دنوں قبل منڈلّی گرام پنچایت کے ترقیاتی افسر (پی ڈی او) کے مبینہ غیر ذمہ دارانہ سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے پی ڈی او اور دیگر افسران کو پنچایت میں بند کرکے تالا لگادینے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد دو دن قبل گرام پنچایت صدور اور نائب صدور کی تنظیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے افسرا ن کی بد سلوکی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ جاری رہنے کی صورت میں ریاست گیر احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

 اب بھٹکل تعلقہ پنچایت راج افسران کی تنظیم کی طرف سے تعلقہ پنچایت سی ای او کوپنچایت کے منتخب نمائندوں کے خلاف میمورنڈم دیا گیاہے۔ جس میں منڈلی واقعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ منتخب نمائندوں کی طرف سے گرام پنچایت ترقیاتی افسران،پنچایت سکریٹری اور دیگر افسران کے ساتھ کیا جانے والا یہ سلوک غیر قانونی ہے۔ افسران کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکناپنچایت راج قانون کی شق 281 - 282کے تحت قانونی جرم ہے۔میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ افسران کو سرکاری احکامات کی تعمیل کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اس لئے منتخب نمائندوں کو افسران کے ساتھ تال میل رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دینا چاہیے۔ اس کے برعکس منتخب نمائندے افسران کے ساتھ جو رویہ اپناتے ہیں وہ لائق مذمت ہے۔

 تعلقہ پنچایت چیف ایکزیٹیو افیسرسے مطالبہ کیاگیا ہے کہ منڈلی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہو ں اور افسران کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں اطمینان کے ساتھ ادا کرنے لائق ماحول فراہم کیا جائے۔میمورنڈ م پر بھٹکل تعلقہ کے مختلف گرام پنچایت ڈیولپمنٹ افسروں کے دستخط موجود ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 مارچ کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...