مہاراشٹرا میں بیف پر پابندی کی نگرانی کے لئے سرکاری کمیٹی میں ہندتووا کارکنان کی شمولیت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd August 2016, 9:04 PM | ملکی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

ممبئی 23/اگست(ایس او نیوز) مہاراشٹر ا حکومت کی طرف سے بیف کے استعمال پر لگی ہوئی پابندی اور جانوروں پر ظلم روکنے والے قانون پر عمل درآمد کی نگرانی کرنے کے لئے سرکاری طور پر ایک ایسی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے جس کے اراکین کو جانوروں کے "ویلفئیر افیسر"ہونے کا شناختی کارڈ دیا جائے گا اور ان کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ بڑے جانوروں کو ذبح ہونے سے بچانے، بیف کے استعمال یا جانوروں کے ساتھ ظلم وستم کے واقعات کی نشاندہی کرنے اور اس کی روک تھام میں تعاون کریں۔

 امسال مئی میں مہاراشٹر کے ڈپارٹمنٹ آف اینیمل ہسبنڈری (animal husbandary)کی جانب سے ایسے ویلفئیر افسران کی تقرری کے لئے ایک اشتہار شائع کیا گیا تھا۔ جس میں اس عہدے کے لئے منتخب ہونے والے کو کسی قسم کی تنخواہ نہ دینے اور یہ ذمہ داری اعزازی طور پر ادا کرنے کی شرط تھی۔ اس کے علاوہ سب سے اہم شرط یہ تھی کہ اس طرح کے" اعزازی ویلفیئر افیسر" کے عہدے کے لئے جو بھی اپنی خدمات پیش کرنا چاہتا ہے وہ کسی بھی سیاسی تنظیم کا کا رکن نہیں ہونا چاہیے۔اور اس کے غیر سیاسی ہونے اور اخلاق و کردار کے بے داغ ہونے کی سرٹفکیٹ ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنرآف اینیمل ہسبنڈری کی طرف سے پیش کی جانی چاہیے۔ 

 لیکن  انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس نے اس بات کا حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کی تصدیق کے ساتھ اس عہدے کے لئے جو 2,388 درخواستیں داخل کی گئی ہیں، ان میں شیو سینا، بی جے پی، بجرنگ دل، اے بی وی پی، رام سینا، ہندو سینا، دُرگا واہینی اور بجرنگ دل جیسے ہندتوا بریگیڈ کے فعال کارکنان کی اکثریت موجود ہے۔ان موصولہ درخواستوں میں سے 2,371 درخواستیں سرکاری طور پر منظور بھی کی گئی ہیں، اورصرف ہائی کورٹ کی طرف سے تشکیل شدہ جانوروں کی فلاح وبہبود کی نگراں کمیٹی کی طرف سے اس کو منظوری دینا باقی ہے۔جب یہ مرحلہ ختم ہوگا تو ان منتخب افسران کو جانوروں کی فلاح اور تحفظ سے متعلق قوانین کی جانکاری دی جائے گی۔اور یہ لوگ عملاً بیف پر پابندی کو لاگو کرنے کے سلسلے میں سرگرم ہوجائیں گے۔

انگریزی اخبار نے اس بات کی بھی رپورٹ دی ہے کہ اُنہیں اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ 60 فیصد سے زیادہ درخواست گزاروں نے کہیں نہ کہیں پر موجود گؤ شالہ یا گؤ رکھشا سمیتی سے وابستہ رہنے کی بات قبول کرتے ہوئے اپنے آپ کو"گؤ رکھشک"کے طور پر متعارف کیا ہے۔ کچھ امیدوار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اینیمل ہسبنڈری اور ڈیری میں ڈپلومہ کے ساتھ بے روزگار ہونے کی بات کہی ہے۔ کچھ امیدواروں نے خود کو کاروباری بتایا ہے اور ایک نے تو اپنا خود کا "گؤ شالہ"قائم کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے  مطابق چالیس سے زیادہ خواتین نے بھی اس عہدے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے، اور ان میں سے ایک نے تو اپنے آپ کو دُرگا واہینی کا رکن بھی بتایا ہے۔کچھ امیدواروں نے جانوروں کے تحفظ سے خود کو منسلک کرتے ہوئے اپنے آپ کو "سرپ مترا"(سانپوں کا دوست) ظاہر کیا ہے۔

بہرحال جانوروں کے" ویلفیئر افسر" کے تقرر کے لئے بظاہرسرکار ی شرائط جو بھی ہوں، لیکن محکمہ جاتی افسران کی ملی بھگت سے ایسا لگتا ہے کہ ہندتووا بریگیڈ کی لاٹری نکل آئی ہے، اور اب تک گؤرکھشا کے بہانے مسلمانوں اور دلتوں پر جو ظلم و ستم غیر قانونی طور پر ڈھائے جارہے تھے،انہیں اب کھلے عام قانون کے دائرے میں انجام دینے کا لائسنس ہندتووا بریگیڈ کو مل جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال: پہلے مرحلہ میں تشدد کے بعد الیکشن کمیشن نے سنٹرل فورس کی 303 کمپنیاں تعینات کرنے کا کیا فیصلہ

لوک سبھا انتخاب کے پہلے مرحلہ کی پولنگ 19 اپریل کو اختتام پذیر ہو گئی۔ اس دوران مغربی بنگال میں کچھ مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ اس کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ میں سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلہ کے ...

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...

کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی۔ کہا؛ جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے مرکز

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کیرالہ میں انتخابی مہم چلاتےہوئے مودی حکومت پر برس پریں اور کہا کہ مرکزی حکومت جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قوانین بنانے میں لگا ہے۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...