راہل گاندھی کویوم پیدائش پر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی مبارکباد
سری نگر19جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کواْن کے48یوم پیدائش پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے اْن کی تندرستی اور عمر درازی کے لئے دعا کی ہے۔ محترمہ مفتی نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’راہل گاندھی کو ان کے جنم دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ان کی تندرستی ، کامیابی اور خوشیاں بھری زندگی کے لیے دعاگو ہوں‘۔عمر عبداللہ نے راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’راہل گاندھی کو ان کے 48 ویں جنم دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خدا آپ کو اچھی صحت، ڈھیر ساری کامیابیاں اور قوم کی خدمت کے لئے لمبی زندگی عطا کرے‘۔