امت شاہ کے الزامات پر محبوبہ مفتی کاترکی بہ ترکی جواب، ہر فیصلہ میں بھاجپا کی حمایت شامل تھی : محبوبہ مفتی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th June 2018, 12:58 PM | ملکی خبریں |

سرینگر،25؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اتوار کو اپنے اوپر لگے جموں اور لداخ کے علاقے کے ساتھ امتیازی سلوک کے الزامات کو مسترد کر تے ہوئے حیرت کا اظہار کیا کہ اگر یہ سچ ہے تو اب تک کسی بھی بی جے پی کے وزیر نے اس کے بارے میں کیوں نہیں کہا۔ پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ ریاست میں پی ڈی پی اور بی جے پی حکومت کے دوران جو کچھ بھی ہوا، دونوں پارٹیوں کے اتحاد کے ایجنڈے کے تحت ہوا۔ انہوں نے ایک دن پہلے جموں میں امت شاہ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سابق اتحادی ساتھی کی طرف سے ہمارے خلاف کئی جھوٹے الزامات لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈے کے تئیں ہمارے عزائم کبھی غیر مستحکم نہیں ہوئے۔ اس ایجنڈے کے شریک مصنف بی جے پی لیڈر رام مادھو تھے اور راجناتھ (سنگھ) جیسے سینئر لیڈروں نے اس ایجنڈے کی حمایت کی تھی۔ ان کی طرف سے اپنے اقدامات کو مسترد کرنا اور اسے ایک نرم رویہ قرار دینا افسوسناک ہے۔ محبوبہ نے کہاکہ دفعہ 370 کو برقرار رکھنے، پاکستان اور حریت کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے کا حصہ تھے۔ تبادلہ خیال کا احیاء و کوشش ، سنک باروں کے خلاف کیس واپس لینا اور یکطرفہ جنگ بندی زمین سطح پر اعتماد سازی کے لئے انتہائی ضروری اقدامات تھے۔ اسے بی جے پی نے شناخت اور حمایت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و لداخ کے ساتھ امتیازی سلوک کے الزامات ے بنیادہیں۔وادی میں طویل اتھل پتھل رہی ہے اور 2014 کے سیلاب ریاست کے لئے ایک دھچکا تھی، اس لئے یہاں توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت تھی۔اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کسی جگہ کم ترقی کی گئی ۔ محبوبہ نے کہا کہ اگر کچھ ہے تو انہیں اپنے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لینے چاہئے، جو وسیع پیمانے پر جموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اگر ایسی کوئی تشویش تھیں، تو ان میں سے کسی نے بھی ریاست یا مرکزی سطح پر گزشتہ تین سالوں کے دوران اس بارے میں بات کیوں نہیں کی ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ رسانا آبروریزی اور قتل معاملے کو سی بی آئی کو نہ سونپنے ، آبروریزی کے حامی بی جے پی وزراء کو کابینہ سے ہٹانے اور گوجر و بکروال کمیونٹی کا ہراساں نہ کرنے کا حکم جاری کرنا وزیر اعلی کے طور پر ان کے فرائض میں شامل تھے ۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری کے قتل کے بعد جموں و کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی کے بارے میں فکر جتانے کے بعد ان کے ممبر اسمبلی اب بھی وادی کے صحافیوں کو دھمکا رہے ہیں۔ تو اب وہ ان کے بارے میں کیا کریں گے۔ واضح ہو کہ بی جے پی کے سابق وزیر نے کل گذشتہ صحافیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ’ شجاعت بخاری یاد ہے نہ ‘۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...