جموں و کشمیر: بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی نے دفعہ 35 اے کی حمایت کی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th August 2018, 9:48 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،12اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی نے دفعہ 35 اے کی حمایت کی ہے، جس کے بعد سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے ہفتہ کو کہا کہ جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو برقرار رکھنا اب کسی ایک خاص علاقہ یا مذہب تک محدود نہیں رہ گیا ہے، کیونکہ لوگوں کو اس کی اہمیت کا احساس ہوگیا ہے۔

محبوبہ مفتی جموں علاقہ کے دو بی جے پی ممبران اسمبلی کے آئین کی دفعہ 35 اے کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرنے کی رپورٹوں کا حوالہ دے رہی تھیں۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ جانکار اچھا لگا کہ بی جے پی کے دو ممبران اسمبلی راجیش گپتا اور ان کے بعد ڈاکٹر گگن نے دفعہ 35 اے کی حمایت میں اپنی آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے سپریم کورٹ میں قانونی طور پر اس معاملہ میں لڑائی لڑی، جبکہ وہ اس سیاسی لڑائی میں اکیلے دم پر اس بات پر زور دیتی رہی ہیں کہ دفعہ 35 اے کو کسی طرح سے کمزور کرنے سے ریاست میں آگ لگ جائے گی۔ مفتی نے کہا کہ آج مجھے تسلی ہے کہ جہاں تک جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کو بچانے کا سوال ہے، سیاسی نظریہ یا وابستگی کی پروا کئے بغیر ہم سب ایک راہ پر ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...