دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے میگھالیہ حکومت کر رہی ہے کوشش: وزیر داخلہ کے سنگما

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th March 2018, 11:17 AM | ملکی خبریں |

شیلانگ،13؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ کے وزیر داخلہ جیمس کے سنگما نے کہا کہ نئی حکومت دہشت گردی اور جرائم سے نمٹنے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔کل جی این ایل اے کے آٹھ کارکنوں نے سنگما کے سامنے پولیس ہیڈکوارٹر میں سرینڈر کیا۔اس کے بعد سنگما نے کہاکہ میگھالیہ حکومت ریاست کو دہشت گردوں اور مجرموں سے نجات کے لیے اپنے مقصد کے تئیں مصروف عمل ہے۔جی این ایل اے کے کمانڈر ان چیف سوہن ڈی شیرا کو 24 فروری کو مار گرایا گیا تھا جس کے بعد ان کارکنوں نے آگے ہتھیار ڈال دئیے۔سنگما نے کہا کہ میگھالیہ میں یہ ’دہشت گردی کے اختتام کا آغاز ہے۔انہوں نے ریاست میں دیگر دہشت گرد تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تشدد کو چھوڑ کر لوٹ آئیں۔انہوں نے بتایاکہ ہتھیار ڈالنے والے کارکنوں کو بحالی پیکیج ملے گا۔دہشت گردوں نے کل دو اے کے -56، انساس رائفل، 9 ملی میٹر کا ایک پستول، گلاک-19 اور دیگر ہتھیار بھی سونپ دئیے۔ سنگما نے کارکنوں کی تعریف کی اور کہا کہ ہتھیار ڈالنے کے لئے جرات وہمت کی ضرورت ہے۔میں انہیں اور ان کے خاندان کو مبارکباد دیتا ہوں۔محکمہ پولیس نے کارکنوں کو ہتھیار ڈالنے کے لئے سمجھا نے والے چرچ کے مذہبی رہنماؤں ریورنڈ ایس ٹی سنگما اور ریو کڑی سنگما کا احترام بھی کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...