میگھالیہ انتخابات:دو سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے وزیر اعلی مکل سنگما
شیلانگ،09؍ فروری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)میگھالیہ کے وزیراعلیٰ مکل سنگما نے امپتی کی اپنی روایتی سیٹ کے علاوہ اسمبلی حلقہ کی ایک اور سیٹ سے بھی نامزدگی داخل کیاہے۔اگرمکل سنگما انتخابات جیتتے ہیں تو وہ پانچویں بار اسمبلی میں اپنی جگہ محفوظ کر یں گے۔کانگریس کے اس سینئرلیڈرجنوب مغرب گاروپہاڑی ضلع کے امپتی کے ساتھ ہی مشرقی گارو پہاڑی ضلع کے سانگسک سے میدان میں ہیں۔ریاست میں 27فروری کوانتخابات ہونے ہیں۔گزشتہ 10سالوں میں یہ پہلی بارہے کہ سنگما دوسری سیٹ سے بھی امیدواری کر رہے ہیں۔کاغذاتِ نامزدگی کے بعدامپتی سے وزیراعلیٰ سمیت صرف تین امیدوار میدان میں ہیں۔وہیں سانگسک سیٹ پر سنگما سمیت سات امیدواروں نے دعویداری کی ہے۔