رکن کونسل بائرتی سریش کی امیر شریعت سے ملاقات

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th July 2017, 11:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:27؍/ جولائی(ایس او  نیوز) سینئر کانگریس لیڈر اور رکن کونسل بائرتی سریش نے دارالعلوم سبیل الرشاد پہنچ کرامیر شریعت مفتی محمد اشرف علی سے ملاقات کی اور ان سے دعائیں لیں، پچھلے اسمبلی ضمنی انتخابات میں ہبال اسمبلی انتخاب میں کانگریس کی ٹکٹ کیلئے کوشش کرنے والے بائرتی سریش بحیثیت رکن کونسل اپنے حلقہ کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں متحرک ہوکرکام کررہے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران مسٹر سریش نے خواہش کی کہ دارالعلوم سبیل الرشاد کے احاطہ میں اندرونی سڑکوں پر وہ اپنے رکن کونسل فنڈ سے تار بچھانا چاہتے ہیں۔امیر شریعت نے اس کی اجازت دی۔ مسٹر بائرتی سریش نے بتایاکہ 16لاکھ روپیوں کی لاگت سے عنقریب مدرسہ کے احاطہ میں تمام سڑکوں پر تار بچھانے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ اس موقع پر مسجد اعظم کی مجلس منتظمہ کے ذمہ دار اعجاز احمد خان اور دیگر موجود تھے۔انہوں نے بتایاکہ بائرتی سریش نے ہبال کی سرکاری اردو اسکول کی ترقی کیلئے پندرہ لاکھ روپئے دئے ہیں اور اسکول کی ترقی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...