بھٹکل تعلقہ میں پلاسٹک  پابندی پر نتیجہ خیز عمل آوری پر زور : تحصیلدار کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st August 2018, 8:12 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :یکم اگست (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تحصیلدار دفتر میں بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن اور دیگر اداروں کے ذمہ داران ، محکمہ پولس اور گنپتی کی مورتی تیار کرنے والوں کے ساتھ پلاسٹک ممنوع اور پلاسٹر آف پیاریس سے تیار کی جانے والی گنپتی کی مورتیوں پر پابندی عائد کرنے کے متعلق  تحصیلدار کی صدارت میں  منعقدہ میٹنگ میں غور و فکر کیاگیا ۔

میٹنگ میں جالی پٹن پنچایت کے کارگزار چیف آفیسر وینو گوپال شاستری نے پلاسٹک ممنوع کے متعلق تاجروں اور مختلف اداروں کے ذمہ داروں کو معلومات فراہم کیں۔ تاجروں کی نمائندگی کرتے ہوئے صائب محتشم  منڈے صاحب نے محکمہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے ہر قدم پر مرچنٹ اسوسی ایشن ہمیشہ تعاون کرتی رہی ہے اب بھی وہ پوری طرح تیار ہے، البتہ اس سلسلےمیں عوامی بیداری لانے کی ضرورت ہے ، کیونکہ پلاسٹک استعمال کے متعلق عوام میں معلومات کی کمی ہے، انہوں نے کہاکہ دکاندار پلاسٹک پر پابندی کااحترام کرتے ہوئے فروخت کرنا چھوڑ دیتے ہیں تو گاہک دوسری دکانوں سے پلاسٹک تھیلیاں لے آتےہیں۔ جان بوجھ کر جو دکاندار پلاسٹک کی فروخت کاری کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کریں۔ کسی بھی کام کو مرحلہ وار کیا جاتاہے ، ایک ہی مرحلے میں پلاسٹک پرپابندی لگانا ممکن نہیں ہے، اس کے لئے پلاسٹک تیاری کرنے والی فیکٹریوں ،کمپنیوں پر پابندی لگائیں، جب وہ بند ہوجائیں گی تو خود بخود مارکیٹ سے پلاسٹک غائب ہوجاتاہے اور نہ گاہکوں کے ہاتھوں میں پلاسٹک نظر نہیں آئے گا اور نہ دکاندار اس کو بیچیں گے۔

اس سلسلے میں وضاحت کرتےہوئے چیف آفیسر نے کہاکہ پلاسٹک فروخت کاری کے خلاف تعلقہ بھر کے دکانوں پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے پلاسٹک ضبط کرلی گئی ہے، انہیں تاکید کے ساتھ متنبہ بھی کیاگیا ہے۔ لیکن عوام میں نتیجہ خیز نہیں ہو پارہاہے۔ اس تعلق سے عوام میں بیداری لانےکی کوشش کریں گے۔ اب سرکار کی طرف سے دوبارہ سرکلر موصول ہواہے، احکامات پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کہاگیا ہے۔ نتیجہ خیز نفاذ کے لئے  تاجر اور بیوپاری حضرات محکمہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔

تحصیلدار وی این باڈکر نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پلاسٹک پر پابندی لگانا سرکاری حکم ہے ، بلدیہ اور تعلقہ انتظامیہ  اس سلسلے میں کڑے اصول و ضوابط پر عمل کررہے ہیں،صرف پلاسٹک فروخت کرنے والوں پر نہیں بلکہ گاہک پلاسٹک استعمال کرتےہیں تو ان پربھی جرمانہ عائد کیا جاسکتاہے۔ تاجر حضرات غلطیوں اور کمیوں پر نشاندہی کرنے کے بجائے سرکاری حکم کا تعاون کریں۔ تعلقہ میں 14اگست سے پلاسٹک پر پابندی عائد کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں پلاسٹک بیاگ پر پابندی عائد کریں گے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے بیداری جاتھا کا بھی انعقاد کریں گے۔ پابندی  کے باوجود کوئی دکاندار پلاسٹک فروخت کرتاہے تو میں خود ایسے دکانوں پر چھاپہ مارکر فقل لگانے کا انتباہ دیا۔

میٹنگ کے آخر میں گنیش تہوار کے متعلق پلاسٹر آف پیاریس سے تیارکردہ رنگین گنپتی کی مورتیوں پر پابندی لگائی گئی ہے، اس سلسلے میں گنپتی کی مورتیاں تیار کرنے والے توجہ دینے کی بات کہی۔ میٹنگ میں بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پٹن پنچایت صدر سید آدم پنمبور، بلدیہ صحت آفیسر سوجیا سومن، بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن کے عہدیداران ، مختلف اداروں کے ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...