کاروار: لاپتہ ماہی گیروں کا معاملہ۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں خصوصی اجلاس؛ بنگلہ دیشیوں کو ملازم نہ رکھنے ڈپٹی کمشنر کی تاکید

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2019, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار20؍جنوری (ایس اونیوز)کشتی سمیت لاپتہ ماہی گیروں کے مسئلے پر ایک خصوصی جائزاتی میٹنگ ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کے دفتر میں منعقد کی گئی، جس میں ماہی گیروں کے لیڈر، پولیس افسران اورتحقیقاتی ٹیم کے افسران شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں ساحلی علاقے میں تحفظ اور سیکیوریٹی کے مسئلے پر بھی غور وخوض ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تلاشی میں 100کشتیاں، ہیلی کاپٹراور اسرو کے توسط سے سیٹلائٹ کا سہارا لینے کے باوجود گم شدہ کشتی اور ماہی گیروں کا کوئی پتہ نہیں چلا ہے۔ صرف مالون مہاراشٹرا کے سمندر میں گم شدہ کشتی کے2 ٹب ملے ہیں۔ابھی حا ل ہی میں بنگلورو میں پولیس افسران کی اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں تلاشی مہم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیااور اسے مزید تیز کرنے پر غور کیا گیا۔کوسٹل سیکیوریٹی گارڈز، نیوی، سول پولیس، کوسٹل سیکیوریٹی پولیس کے علاوہ تمام دوسری ایجنسیا ں بھی اس مہم میں سرگرمی سے حصہ لے رہی ہیں۔

بنگلہ دیشیوں کو ملازم نہ رکھیں: ڈپٹی کمشنر نے ماہی گیروں کے لیڈروں کو بتایا کہ کسی بھی قیمت پر ماہی گیری کے لئے نکلنے والی کشتیوں پر بنگلہ دیشی یا کسی بھی غیر ملکی کوملازم نہ رکھیں۔ اگر ایسا معاملہ سامنے آیا تو کشتی ضبط کرنے کے علاوہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔کشتی پر جو بھی ماہی گیر ہوگا اس کے لئے شناختی کارڈ رکھنا لازمی ہوگا۔اس کے علاوہ ’لائٹ فشنگ‘ پر لگی ہوئی پابندی پر بھی عمل کرنا ضروری ہوگا۔ضلع ڈی سی نے  مزید کہا کہ روزانہ ماہی گیری کے لئے نکلنے سے پہلے ہر کشتی کے بارے میں تمام تفصیلات درج کرنی چاہیے اور جب بھی متعلقہ افسران مطالبہ کریں ایسی تفصیلات ان کے سامنے پیش کرنا لازمی ہوگا۔ اس موقع پر ماہی گیرلیڈر اورفیڈریشن کے صدر گنپتی مانگرے نے مطالبہ کیا کہ گوا کے ماہی گیر لائٹ فشنگ کررہے ہیں۔اس لئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔