ریٹائرڈ کرنل کے گھر ڈی آر آئی کی چھاپہ ماری، کروڑوں نقدی کے ساتھ غیر قانونی ہتھیار برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st May 2017, 11:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 30؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )میرٹھ کے سول لائنس علاقے میں ڈی آر آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔یہ چھاپہ ماری ایک ریٹائرڈ کرنل دیویندر کمار کے گھر پر ہوئی ہے ، اس میں ایک کروڑ سے زیادہ کی نقدرقم برآمد کی گئی ہے، ساتھ ہی کچھ ایسی حیران کن چیزیں برآمد ہوئی ہیں ،جس سے صاف ہے کہ یہاں بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی جا رہی تھی۔یہاں سے ممنوعہ اور نایاب جانوروں کے 117کلو گوشت برآمد کئے گئے ہیں، ساتھ ہی ان جانوروں کی سینگ، کھالیں اور دوسرے اعضاء بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آرآئی )کی ٹیم نے یہاں سے 150سے زیادہ ہتھیار بھی برآمد کیا ہے ، اس میں تقریبا 40رائفلیں اور پستول شامل ہیں۔ریٹائرڈ کرنل کے گھر سے 2لاکھ کارتوس بھی ملے ہیں۔ڈی آر آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ جانوروں کے شکار کرنے والا بڑا ریکیٹ ہے۔ساتھ ہی ہتھیاروں کی سپلائی کا بھی کام یہاں سے ہوتا ہے اور اس کے تار بیرون ملک تک جڑے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ یہاں کئی ایسے ہتھیار بھی ملے ہیں ،جو ایک ہی لائسنس پر خریدے گئے ہیں۔جہاں یہ چھاپہ ماری ہوئی ہے اس گھر میں کرنل کے ساتھ ان کی بیوی اور بیٹے رہتے ہیں، برآمدگی کے بعد ڈی آر آئی کے حکام نے ریٹائرڈ کرنل سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔حالانکہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ، لیکن چار لوگوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیجریوال کی گرفتاری سے متعلق ای ڈی کا سپریم کورٹ میں حلف نامہ، کہا- گرفتاری قانون کے مطابق

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کے تعلق سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج (25 اپریل) سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کیجریوال کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، ہم نے انہیں 9 مرتبہ سمن بھیجا تھا اور یہ کہ وہ تفتیش ...

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔