50 ہزار کے انعامی بدمعاش کے ساتھ تصادم میں میرٹھ کرائم برانچ کے انچارج زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 10:51 PM | ملکی خبریں |

میرٹھ /نئی دہلی،18؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )50 ہزار کے انعامی بدمعاش شہزاد سے تصادم کے دوران گولی لگنے سے زخمی میرٹھ کرائم برانچ انچارج جے ویر سنگھ زخمی ہو گئے ہیں۔

دہلی کے تمارپور علاقے میں گزشتہ رات اس سے تصادم ہوا تھا ۔واضح ہو کہ جے ویر سنگھ کا ویشالی میکس اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ میرٹھ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کی پولیس کو فرار چل رہے 50 ہزار کے انعامی بدمعاش شہزاد کے بارے میں اطلاعات ملی تھی۔ اس کا لوکیشن بھی دہلی کے تمار پورواقع سنجے کالونی میں پا یا گیا تھا۔ جس کے بعد رات کو ہی میرٹھ کرائم برانچ انچارج جے ویر سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم رات کو ہی دہلی روانہ ہو گئی۔

پولیس ٹیم تمار پور کے سنجے کالونی میں اس گھر کے باہر پہنچی جہاں شہزاد کرایہ دار کے بھیس میں چھپا ہوا تھا ۔شہزاد کو پولیس کے وہاں پہنچنے کی بھنک لگ گئی جس کے بعد اس کے اور پولیس ٹیم کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔ دونوں طرف سے کئی راؤنڈ گولیاں چلیں ۔ اسی درمیان شہزاد کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں کرائم برانچ انچارج جے ویر سنگھ کے پاؤں میں گولی لگ گئی اور وہ زخمی ہو گئے۔ اسی درمیان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر شہزاد موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...