بھٹکل تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی صدر کے طورپر میناکشی نائک منتخب
بھٹکل:5/ فروری (ایس اؤنیوز)بھٹکل تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدار تی عہدے کے لئے مٹھلی علاقہ کی تعلقہ پنچایت ممبر میناکشی جٹپا نائک کو منتخب کیا گیا ہے۔
پیر کومنعقدہ تعلقہ پنچایت میٹنگ میں نئے صدر کے نامزدگی کا اعلان کیا گیا ۔ اس موقع پر تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر سندھو بھاسکر نائک، تعلقہ پنچایت آفیسر سی ٹی نائک موجود تھے۔