بھٹکل: جنتاودیالیا شرالی میں ادویہ پودوں کے متعلق جانکاری پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st October 2018, 7:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل: 31؍اکتوبر (ایس او نیوز) لائنس کلب مرڈیشور، اے ایف آئی بھٹکل ، جنتا ودیا لیا پی یوکالج شرالی اور ارونودیا ڈے کیئر سنٹر بستی کے اشتراک سے شرالی کے جنتا ودیالیا میں جانکاری برائے ادویہ پودے اور رعایتی قیمت پر پودوں کی فروخت کاری پروگرام منعقد ہوا۔

لائنس کلب مرڈیشور کے صدر ناگراج بھٹ نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعدپروگرام کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہاکہ  آیوروید پودوں کی اہمیت اور صحت کے تحفظ کے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنا اس پروگرام کا اہم مقصد ہے۔ مشہور آیوروید ماہر ڈاکٹر شری دھر بائری نے آیورویدیک پودوں اور دوائیو ں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرے میں  اگنے والے آیوروید ادویہ پودے ، صحت کی حفاظت میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح سبزیوں اور ترکاریوں کے متعلق جانکاری دی ۔ تعلقہ کے مختلف مقامات سے 250سے زائد افراد نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔ صنعت کار ڈی جے کامت نے پروگرام کی صدارت کی۔ لائنس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سنیل جتن نے استقبال کیا۔ آر وی صراف ، ڈاکٹر وادی راج بھٹ، جنتا ودیالیاکے پرنسپال رام رتھ اے بی ، منجوناتھ نائک ڈائس پر موجود تھے۔ لائنس ممبر کرشنا ہیگڈے نے نظامت کی۔ لائنس کلب مرڈیشور کے گوریش نائک ، منجوناتھ دیواڑیگا ، شیوانند دئیمنے ، دیانند، گجانن بھٹ، ڈاکٹر ہری پرساد کنی ، اے این شٹی ، وشوناتھ کامت وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی