بھٹکل تعلقہ کے معذور بچوں کا طبی معائنہ کیمپ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2017, 1:42 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12؍اگست (ایس او نیوز)بھٹکل تحصیلدار کی طرف سے فراہم کردہ اطلاع کے مطابق تعلقہ کے 6سے 16سال کے درمیانی عمر کے خاص( جسمانی معذور) بچوں کا طبی معائنہ کیمپ سرکاری ہائر پرائمری ماڈل اسکول شیرالی میں منعقد کیا گیا ۔

صبح 10بجے سے سائیل گومز نامی معذور بچے کی دعا کے ساتھ کیمپ کا آغاز ہوا۔ افتتاحی اجلاس میں بی آر سی کوآرڈینیٹرشریمتی یلّما نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے استقبال کیا۔ایم ایل اے منکال ویدیا نے دیپ جلاکر پروگرام کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی توجہ کے مستحق (معذور) بچوں کے لئے حکومت نے بہت ساری اسکیمیں جاری کی ہیں جنہیں مستحق افراد تک پہنچانا ضروری ہے۔انہوں نے محکمہ کی طرف سے منعقد کیے گئے اس مفید کیمپ کی سراہنا کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے والدین سے گزارش کی کہ اس سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لانے والے شیرالی پنچایت کے صدر وینکٹیش نائک نے خطاب کیا۔ بلاک ایجوکیشن افیسر وینکٹیش پٹگار نے اپنے خطاب میں کہا کہ معذور بچے کو بھی عام بچوں کی طرح زندگی کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے کے قابل بنانا اور انہیں اس کے مواقع فراہم کرناوالدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کیمپ کے ذریعے یہ مقصد پورا کرنے میں مدد ملے گی۔بھٹکل تعلقہ پنچایت اسٹانڈنگ کمیٹی کے صدر وشنو دیواڈیگا نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔جلسے کی صدارت تعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا وئیدیا نے کی ۔

اس موقع پر طبی ماہرین کے بطورشرکت کرنے والے ڈاکٹر دینکر،ڈاکٹر سرویش کے علاوہ تعلقہ میڈیکل اسسٹنٹ ایرئیا دیواڈیگا،پرائمری ٹیچرس ایسو سی ایشن کے صدر شنکر نائک،شیرالی اسکول کے ہیڈ ماسٹر شریدھر موگیراور ایس ڈی ایم سی صدر راجیش دیواڈیگا اسٹیج پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔