خواجہ کی نگری اجمیر شریف میں جمعیۃ  علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کے ہاتھوں میڈیکل کیمپ کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th March 2018, 12:59 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 16/مارچ (ایس او نیوز/پریس ریلیز) آج یہاں خواجہ کی نگری اجمیر شریف میں جمعیۃ  علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کے ہاتھوں میڈیکل کیمپ کا افتتاح عمل میں آیا جو دس روزہ عرس کے دوران زائرین کے لیے طبی خدمات فراہم کرے گا ۔اس سلسلے میں کائیڈ وشرام استھلی میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں انجمن خواجگان کے صدر معین الدین چشتی ، شاہ نصیرالدین چشتی شیر محمد صاحبزادہ سید زین العابدین چشتی دیوان درگاہ شریف، عبدالواحد چشتی انگارہ سمیت درگاہ سے وابستہ کئی شخصیات موجود تھیں۔ سبھوں نے مل کر وہاں موجودایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائی ۔

اس موقع پر مولانا محمود مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمہ اللہ اس ملک کی عظیم مشترکہ وراثت کا حصہ ہیں۔انھوں نے اپنے حسن اخلاق و کردار سے لاکھوں دلوں کو بدلا۔ حضرت غریب نوازؒ نے ہمیشہ اتفاق کا درس دیا اور ساری انسانیت کے درمیان برابری اور امن قائم کیا ۔انھوں نے اپنی عملی زندگی کے ذریعے  ثابت کیا کہ تصوف نہ علم ہے اور نہ رسم بلکہ یہ خدا کی محبت اور بلاتفریق اس کے بندوں کی خدمت کے مجموعہ کا نام ہے ۔ حضرت خواجہ غریب نوازؒ فرماتے تھے کہ اصل فقیری یہ ہے کہ دریا کی سی سخاوت ، سورج کی طرح شفقت اور زمین جیسی تواضع ہو کیوں کہ یہ تینوں چیزیں بلا بھید بھاؤ سب کو فائدہ پہنچا تی ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیۃ  علما ء ہند حضرت غریب نوازؒ کے اسی فکر پر قائم ہے اور اس نے اپنے سوسالہ دور میں خدمت خلق کے راستے سے اسلام کے پیغام محبت کو عام کرنے کی کوشش کی ہے ۔مولانا مدنی نے اس بات پر زور دیا کہ تصوف کو محض رسم تک محدو د نہ کیا جائے بلکہ اس کے روحانی پیغام کو عام کیا جائے کیوں کہ آج کے دور میں نفرت و فرقہ پرستی کے خاتمے میں اس کا بڑا کردار ہوگا۔ 

مولانا مدنی نے کہا کہ اس سرزمین سے انھیں کافی محبت ملی ہے ، یہ وہ مقام ہے جہاں سے دلوں کو جوڑنے کاپیغام موثر طریقے سے جاتاہے ۔ہم نے اسی مشن کے تحت زائرین کی خدمت کے لیے گزشتہ سال میڈیکل کیمپ شروع کیا ہے اور ان شاء اللہ یہ جاری رہے گا۔انھوں نے امید ظاہر کی ہمارا مل جل کر چلنالوگوں کے دلوں سے نفرت و دوری کو ختم کرے گااور ملت اسلامیہ کے سبھی طبقات مل کر مشترکہ مسائل میں ایک ساتھ کام کریں گے ۔ 

حاجی سید واحد حسین چشتی انگارا سکریٹری انجمن خدام سید زادگان درگاہ اجمیر شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ تاریخی حقیقت ہے کہ جمعیۃ  علما ہند کے سابق جنرل سکریٹری مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی نے تقسیم ہند کے پرآشوب دور میں اجمیر شریف میں عرس و دیگر معمولات دوبارہ شروع کرائے۔انھوں نے کہا کہ جمعیۃ  علماء ہند کے وابستگان کی خواجہ رحمہ اللہ سے عقید ت کسی سے کم نہیں ہے ۔ اس موقع پر درگاہ سے وابستہ شخصیات کے علاوہ مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ  علماء ہند، قاری محمد امین صدر جمعیۃ  علماء راجستھان نے خطاب کیا، مولانا شبیر احمد نائب صدر جمعیۃ  علماء راجستھان نے خطبہ صدارت پیش کیا ۔

میڈیکل کیمپ کے سلسلے میں مولانا شبیر احمد نے بتایا کہ جمعیۃ کے زیر اہتما م یہاں میڈیکل کیمپ۲۸؍مارچ تک جاری رہے گا جہاں آٹھ ایمبولینس، ضروری ادویات سمیت ڈاکٹروں کی ٹیم موجود رہے گی ،ان کی مدد کے لیے ہمارے رضا کار تعینات رہیں گے ، ضرورت پڑنے میں بیمار شخص کو ضلع ہسپتال یا راجدھانی جے پور ریفر کرنے کی بھی خدمت انجام دی جائے گی ۔ مولانا شبیر احمد نے بتایا کہ آج کی تقریب میں پوری ریاست سے جمعیۃ  علما ء کے ذمہ دار موجود تھے ، مذکورہ بالا افراد کے علاوہ خاص طور سے مولانا معزالدین احمد ناظم امارت شرعیہ ہند ، حبیب احمد فاروقی ، مولانا یونس سکریٹری جمعیۃ  علماء راجستھان ، مولانا ایوب سکریٹری جمعیۃ  علما ء راجستھان،مولانا اسعد سیکڑ، مفتی ہارون ، مولانا علیم الدین اجمیری ، مولانا رمضان جودھپور، مولانا حبیب اللہ ، مفتی شکیل اور مولانا ایوب چوڑووغیرہ موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...