بھٹکل انجمن انجنئیرنگ کالج میں  شعبہ میکانیکل انجنئیرنگ کے طلبا کونسل کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th October 2018, 6:48 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) انجمن انسٹی ٹیوٹ آفٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے شعبہ میکانیکل انجنئیرنگ کے زیر اہتمام ’’ میکانیکل اسٹوڈنٹس انّوویٹیوکونسل(MECSICO)‘‘ کابروز سنیچر 15اکتوبر 2018کو کالج فنکشن ہال میں  افتتاح ہوا۔

پروفیسر عبدالمقیت کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد کونسل کے متعلق وڈیو کلپ نشر کی گئی ۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی نے استقبالیہ پیش کیا تو میکسیکو طلبا تنظیم کا محمد زیان دامد ا نے تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر اننت مورتی نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔

مہمان خصوصی کےطورپر کے ایل پرکاش نے کونسل اور طلبا کی میکانیکل شعبہ میں ترقی کے متعلق روشنی ڈالی۔انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر عبدالرحیم جوکاکو نے صدارتی کلمات پیش کئے۔ میکانیکل شعبہ کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن نے کلمات تشکر پیش کئے ۔ ا س موقع پر ڈائس پرانجمن کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ،  کالج بورڈ سکریٹری ابوبکر قاسمجی ، ڈگری کالج بورڈ سکریٹری محمد محسن شاہ بندری وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔