سعودی عرب میں پھنسے منگلورو کے 2 افراد کی محفوظ واپسی کے اقدامات۔انڈین سوشیل فورم کی کامیاب کوششیں

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 25th May 2017, 3:00 AM | ریاستی خبریں |

منگلورو:24/مئی(ایس او  نیوز) انڈین سوشیل فورم کی کوششوں کے سبب گزشتہ 5ماہ سے سعودی عرب میں پھنسے منگلورو کے دو افراد کی محفوظ طور پر واپسی کو یقینی بنایا گیا۔ یہ تنظیم سعودی عرب میں ہندوستانیوں کیلئے سرگرم ہے۔ منگلورو کے گنجی ماٹ کے گاندھی نگر کے رہنے والے 31سالہ دامودر شیٹی گر اور منگلورو کے قریب ملکی علاقہ کے رہنے والے 25سالہ پونیت جئے راج سعودی عرب کے ایک کھیت میں کام کرنے کے لئے مجبور تھے اور مالک نے انہیں تنخواہ سے بھی محروم کردیا تھا۔ یہ دونوں واپس بھی نہیں ہو سکتے تھے کیوں کہ ان کے مالک نے پاسپورٹس رکھ لئے تھے۔ آبائی شہر واپس ہونے کے لئے ان دونوں نے اپنے دوستوں اور میڈیا کے نمائندوں کو اپنا حال سناتے ہوئے مدد کی خواہش کی تھی جس کے فوری بعد سعودی عرب میں قائم کردہ انڈین سوشیل فورم نامی تنظیم ان کی مدد کیلئے آگے آئی۔ پنیت نے کہا '' ہم 20دسمبر 2016کو آٹو اسپرے پینٹرس کے ویزا کے ساتھ کام کے لئے سعودی عرب پہنچے لیکن ہمیں کھیت میں کام ' بکروں اور اونٹ کی دیکھ بھال کرنا پڑا۔ پہلے 4ماہ میں ہمیں ملازمت نہیں ملی۔ جب ہم نے منگلورو اور ممبئی میں ہمارا تقرر کرنے والی ایجنسی کو ہمارے مسائل کے بارے میں مطلع کیا تو ہمیں اس کا کوئی جواب نہیں ملا۔ ہمارے پاسپورٹ ' ہمارے اسپانسر کے پاس تھے۔ ہم مکمل طور پر اوب گئے تھے اور ہم نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ ہمارے دوستوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مدد مانگی بالآخر انڈین سوشیل فورم نامی تنظیم کوہمارے بارے میں علم ہونے کے بعد ہم سے رجوع ہوئی۔ انہوں نے ہم سے تمام تفصیلات مانگیں اور مدد کی یقین دہانی کروائی۔ ہم اس تنظیم کے ارکان اور تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں۔ دامور نے کہا اس تنظیم کے ارکان ہمیں سعودی عرب میں محکمہ لیبر کے ذمہ داروں کے پاس لے گئے جنہو ں نے کافی سکون کے ساتھ ہمارے مسائل کی سماعت کی اور ہماری واپسی کے سفر کے لئے مدد کی پیشکش کی۔ہم اس تنظیم کے ارکان کے حقیقی معنوں میں شکرگزار ہیں، جنہوں نے اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے آخر تک کوششیں جاری رکھیں۔ اب تمام سرکاری قواعد لیبر کورٹ کے ذریعہ منظور ہوگئے ہیں اور ہمیں پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ حکام سے اگزٹ کی اجازت بھی حاصل ہوگئی ہے۔ اس تنظیم کے ارکان ہمارے لئے ٹکٹ کی بکنگ کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم جلد واپس ہوجائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔