پولیس تھانوں کوعوام پرور بنانے کیلئے اقدامات: پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 16th March 2017, 11:21 PM | ریاستی خبریں |

بنگلور:16/مارچ(ایس او نیوز)ریاست کے ایک ہزار سے زائد پولیس تھانوں کو عوام پرور بنانے کیلئے حکومت چند اہم قدم اٹھارہی ہے۔پولیس تھانوں کو بنیادی انفرا اسٹرکچر مہیا کرانے کیلئے ہر پولیس تھانہ کو ایک لاکھ روپے کا گرانٹ دیاجارہاہے۔760 پولیس تھانوں کو 7.6 کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں، جن میں سے 6.74کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ وقفہئ سوالات میں ایوان بالا کے رکن بھانو پرکاش کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے کہاکہ تمام پولیس تھانوں کو عوام دوست بنانا حکومت کا مقصد ہے۔ پولیس تھانوں میں شکایت کیلئے آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے افسران اور جوانوں کو سخت تاکید کی گئی ہے۔ ریاست بھر میں منشیات، گانجہ، ہیروئن وغیرہ کی فروخت پر روک لگانے کیلئے حکومت کے سخت اقدامات کا اعادہ کرتے ہوئے ڈاکٹر پرمیشور نے رکن وی سومنا کے سوال کے جواب میں بتایا کہ ریاستی حکومت اس تجارت کو روکنے کیلئے سخت موقف رکھتی ہے، اس میں کسی طرح کی مصالحت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ منشیات کی فروخت کے بیشتر معاملات میں نائجیریا کے طلبا پکڑے گئے ہیں، جن طلباکو پکڑا گیاہے ان تمام کو وطن واپس لوٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے 45 پولیس تھانوں کی حدود میں منشیات کی فروخت کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو منشیات کا عادی بنانے کے مقصد سے تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروخت کی جاتی ہیں، اس پر روک لگانے حکومت نے سخت قدم اٹھائے ہیں۔ نائجیریا سے نہ صرف طلبا بلکہ تعلیم حاصل کرنے کی آڑ میں دیگر افراد بھی شہر میں گھس آئے تھے، ایسے 31 لوگوں کو گرفتار کرکے ان پر 23مقدمات درج کئے گئے ہیں، ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود بھی یہ لوگ یہیں پر مقیم ہیں، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو توجہ دینے کی گذارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گوا میں غیر ملکی طلبا پر مقدمات واپس لے کر انہیں ملک بدر کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، ریاستی حکومت بھی انہی خطوط پر کارروائی کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔