اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے کے ایم ڈی سی میں نئی اسکیمیں متعارف، اگلے بجٹ میں حکومت سے چھ سو کروڑ روپیوں کا مطالبہ:ایم اے غفور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th February 2017, 3:02 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،23؍فروری(ایس او نیوز) ریاست میں اقلیتوں کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کی طرف سے رائج اسکیموں کے دائرہ کو وسعت دیتے ہوئے کرناٹکا اسٹیٹ مائنارٹیز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اس سے استفادہ کرنے والے امیدواروں کیلئے چند نئی طرز کی اسکیمیں لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ بات آج کے ایم ڈی سی چیرمین ایم اے غفور نے ایک اخبار ی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے کہاکہ پہلی بار فرقہ وارانہ فسادات سے متاثر ہونے والی اقلیتوں اور مختلف مقدمات کے سبب قید میں رہ کر اچھے برتاؤ کے سبب رہا ہونے والے ساتھ ہی دہشت گردی اور غنڈہ ایکٹ کے تحت برسوں قید میں رہ کر بے قصور رہا ہونے والے افراد کی باز آباد کاری کیلئے کے ایم ڈی سی نے مکان دکان اسکیم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت کارپوریشن ان افراد کو تجارت کیلئے تین تا پانچ لاکھ روپیوں کا قرضہ اور مکان یا تجارتی جگہ کی از سر نو تعمیر کیلئے دو لاکھ روپیوں کا قرضہ دے گی، جس میں سے 50 فیصد رقم قرضہ کی ہوگی اور 50فیصد سبسیڈی کی۔ عبدالغفور نے بتایا کہ بینکوں ، مالیاتی اداروں اور کوآپریٹیو اداروں کے ذریعہ فور وہیلر اور چار اسٹروک آٹو رکشا کیلئے قرضہ حاصل کرنے والے افراد کو 40فیصد یا زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپیوں تک کی سبسیڈی کارپوریشن کی طرف سے دی جائے گی۔آٹو رکشا کی خریداری کیلئے حد 1.5لاکھ روپے اور ٹیکسی کی خریداری کیلئے حد 7؍ لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔اقلیتی طبقات سے وابستہ چھوٹے اور معمولی کسانوں کی مدد کیلئے ایک نئی اسکیم متعارف کروائی گئی ہے۔انہیں جدید زرعی آلات بشمول ٹلر ، اسٹیل کا ہل ، ڈرل ،ویڈاؤٹ مشینیں ، پمپ سیٹ اور ٹریکٹر وغیرہ کی خریداری کیلئے ایک لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔جس میں سے 50فیصد سبسیڈی ہوگی، اسی طرح ڈیری ، مرغی پالن ، بکرا پالن وغیرہ کی سرگرمیوں کیلئے 25 فیصد سبسیڈی سے قرضہ دیا جائے گا۔ بے روزگار اقلیتی نوجوانوں کو دو ، تین اور چار وہیلر ورکشاپ قائم کرنے کیلئے کارپوریشن تربیت کے ساتھ دو لاکھ روپیوں سے پانچ لاکھ روپیوں تک کا قرضہ بینکوں کے توسط سے مہیا کرائے گا۔ اسی طرح ریشم کی صنعت سے وابستہ کاشتکاروں کو ایک لاکھ روپے تک کا قرضہ 40فیصد سبسیڈی کے ساتھ دیا جائے گا۔عبدالغفور نے بتایاکہ ریاستی حکومت سے کارپوریشن نے گذارش کی ہے کہ اریوو تعلیمی قرضہ کے تحت قرضہ اسکیم جن طلبا نے تعلیمی قرضہ حاصل کیا ہے اور جو 80فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کرکے کامیاب ہورہے ہیں ان کا 50 فیصد قرضہ معاف کردیا جائے۔ یہ 50؍ فیصد قرضہ کی معافی کورس کی تکمیل پر کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ اریوو اسکیم کے تحت نیٹ امتحان کے ذریعہ میڈیکل کورسوں کیلئے منتخب ہونے والے امیدواروں کو بھی قرضہ دیا جائے گا۔ سرکاری کالجوں میں داخلہ لینے والوں کو صد فیصد اور پرائیویٹ کالجوں میں داخلہ لینے والے طلبا کو 50فیصد قرضہ مہیا کرایا جائے گا۔ اریوو اسکیم کیلئے آن لائن فارم جمع کرنے کیلئے کارپوریشن نے اپنے ویب سائٹ اپلیکیشن کو اپ گریڈ کیا ہے۔ ایم اے غفور نے بتایاکہ رواں سال کے ایم ڈی سی کی طرف سے سوالمبنا اسکیم کے تحت 4917 مستحقین کو 1161.11 لاکھ روپیوں کا قرضہ تقسیم کیا گیا ہے۔ اریوو اسکیم کے تحت 19786 امیدواروں کو 72.43 کروڑ روپے دئے گئے ہیں۔شرما شکتی اسکیم کے تحت 6207 امیدواروں کو 19.88کروڑ روپے مہیا کرائے گئے ہیں۔ مائیکرو لون اور سبسیڈی اسکیم کے تحت 10836امیدواروں کو 10.83 کروڑ روپے مہیا کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ قومی اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کے ذریعہ قرضہ جات کی فراہمی یقینی بنانے کے مقصد سے ریاستی حکومت نے کے ایم ڈی سی کو 14.9 کروڑ روپیوں کی ضمانت دی ہے۔اس موقع پر کارپوریشن کی منیجنگ ڈائرکٹر نکہت تبسم آبرونے بتایاکہ اقلیتی طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے کارپوریشن کی طرف سے جن اسکیموں کو رائج کیا جارہا ہے، اس کا ثمر مستحقین تک پہنچے اس کیلئے کارپوریشن میں انتہائی شفاف نظام لاگو کیا گیا ہے۔ کارپوریشن میں پہلے دلالوں کی بہتات تھی، لیکن اس سلسلے کو اب مکمل طور پر روک لگاتے ہوئے سارے نظام کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر کارپوریشن کے ڈائرکٹر اے جے اکرم پاشاہ نے قیدیوں کی باز آباد کاری کیلئے اسکیم کی شروعات کو ایک خوش آئند پہل قرار دیا اور اس کیلئے انہوں نے چیرمین اور ایم ڈی کو مبارکباد پیش کی۔کے ایم ڈی سی میں نئے ڈائرکٹر من پریت سنگھ نے آج اپنا عہدہ سنبھالا، اس موقع پر دیگر ڈائرکٹرس سید الیاس ، اﷲ بخش اور دیگر بھی موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔