اناہزارے پھرجاگے، کیجریوال پرکسا طنز،کہا:سادگی کا وعدہ کرکے گاڑی، بنگلے لے لیے کھو دیااعتماد

Source: S.O. News Service | Published on 26th April 2017, 9:35 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سماجی کارکن انا ہزارے جاگ گئے ہیں لیکن وہ صرف آپ یاکانگریس کے معاملہ میں ہی بیدارنظرآتے ہیں۔اب انہوں نے دہلی ایم سی ڈ ی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شکست کو لے کر اروند کیجریوال پر نشانہ سادھا ہے۔انا نے کہا ہے کہ پارٹی کے قول اور عمل میں تضاد ہے، جس کی وجہ سے شکست ہوئی۔آپ پر سے لوگوں کا بھروسہ اٹھ گیا  ہے، سادگی کا وعدہ کرکے گاڑی، بنگلے لے لئے، ایم سی ڈی میں آپ کی شکست کا مجھے دکھ ہوا ہے۔ دراصل، کیجریوال انا تحریک کے ذریعے ہی ابھرے تھے، وہیں عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا نے شکست کا ٹھکرا ای وی ایم پر پھوڑا ہے۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے الزام لگایاکہ بی جے پی نے 2009کا الیکشن ہارنے کے بعد پانچ سال تک ای وی ایم پر ریسرچ کر کے مہارت حاصل کی تھی اور آج اسی ریسرچ اور مہارت کے دم پر الیکشن جیت رہی ہے۔منیش سسودیا کے ٹوئٹ کے مطابق، ای وی ایم ٹمپرنگ ملک کی جمہوریت کی ایسی تلخ حقیقت ہے،جس کا شروع میں مذاق اڑ سکتا ہے، لیکن مذاق کے ڈر سے ہم سچ بولنا نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ادھر، عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے نے کہا ہے کہ یہ مودی لہر نہیں، بلکہ ای وی ایم لہر ہے۔آپ لیڈر آشوتوش نے بھی گوپال رائے کے ہی سر میں سر ملاتے پارٹی کی شکست کا ٹھیکرا ای وی ایم پر ہی پھوڑا ہے۔آپ سے ہی جڑے نگیند ر شرما نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ گزشتہ ایک دہائی سے دہلی کی گلیوں کی صفائی کئے بغیر ہی کامیابی حاصل کی، آخر ایسا ہو بھی کیوں نہ، جب مشین (ای وی ایم)آپ کے ساتھ ہو، تو آپ کی خواہش کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا۔حالانکہ اس دورا ن شکست کی وجوہات پر غوروخوض کرنے کے لیے آپ لیڈر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گا ہ پر جمع ہوئے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...