ایم سی ڈی الیکشن:بی جے پی کو تینوں کارپوریشنوں میں اکثریت، آپ کے ارمانوں پر پھراپانی،کانگریس کی واپسی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 27th April 2017, 1:31 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:26/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں بی جے پی نے حکمران عام آدمی پارٹی(آپ)اور کانگریس کو پچھاڑتے ہوئے واضح  اکثریت کے ساتھ واپسی کی ہے۔تینوں میونسپل کارپوریشنوں (جنوبی دہلی، مشرقی دہلی، شمالی دہلی)کی 270سیٹوں کے نتائج میں بی جے پی نے 180سیٹوں پر جیت درج کی ہے، جبکہ آپ 48اور کانگریس 27سیٹوں کے ساتھ بالترتیب  دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔بی جے پی لیڈروں نے پارٹی کی شاندار جیت کا کریڈٹ وزیر اعظم مودی کی پالیسیوں کو دیا ہے۔دوسری طرف کانگریس اور آپ نے شکست کا ٹھیکرا ای وی ایم کے اوپر ڈال دیا ہے۔اس شکست کے بعد ایم سی ڈی انتخابات میں پچھلی بار سے بھی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کانگریس کے ریاستی صدر اجے ماکن نے عہدے سے استعفی دے دیا۔اس دوران آپ کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے تینوں میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی شاندار جیت پر مبارک باد دی ہے۔نتائج کے مطابق، نارتھ ایم سی ڈی میں بی جے پی نے 64جبکہ عام آدمی پارٹی نے 21سیٹیں جیتی، کانگریس کو نارتھ ایم سی ڈی میں 14سیٹیں ملی، وہیں، مشرقی ایم سی ڈ ی میں بی جے پی نے 48جبکہ آپ نے 10 سیٹوں پر قبضہ جمایا، کانگریس کو یہاں صرف تین سیٹیں ہی ملی، ساؤتھ ایم سی ڈی میں بی جے پی نے 70جبکہ آپ نے 17سیٹوں پر جیت حاصل کی،وہیں کانگریس کو یہاں 11سیٹیں ملی ہیں۔ تینوں میونسپل کارپوریشن میں آزاد امیدوار اور دیگر امیدواروں کو 12سیٹوں پر جیت ملی ہے۔جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی)میں جنک پوری مغربی اور جنک پوری جنوبی میں بی جے پی امیدواروں نے آپ امیدواروں کو شکست دی۔نریندر چاولہ نے جنک پوری مغرب سے 1347ووٹوں کے فرق سے جیت درج کی، جبکہ وینا شرما نے اپنے حریف آپ امیدوار کو 5362ووٹوں سے شکست دی۔بی جے پی نے نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی)میں راجندر نگر وارڈ سے جیت درج کی ہے،  مشرقی دہلی میونسپل سمیت تینوں کارپوریشنوں میں حکمراں بی جے پی نے اقتدار مخالف لہر کے باوجود جیت درج کی ہے۔غورطلب ہے کہ 23/اپریل کو کل 272میں 270وارڈوں کے لیے ووٹ چالے گئے تھے، جبکہ 2 وارڈوں میں امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے وہاں پولنگ کو منسوخ کر نا پڑا تھا۔وزیر اعظم مودی نے بی جے پی پر اعتماد کا اظہار کرنے اور دہلی میونسپل انتخابات میں اس کو شاندار جیت دلانے کے لیے دہلی کی عوام کا شکریہ ادا کیاہے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا، بی جے پی پر بھروسہ کا اظہار کرنے کے لیے دہلی کی عوام کا شکریہ!میں بی جے پی کی دہلی ٹیم کی سخت محنت کی تعریف کرتا ہوں، جس نے ایم سی ڈی میں شاندار جیت دلوائی۔دہلی بی جے پی کے صدر منوج تیواری نے اس جیت کو چھتیس گڑھ کے سکما میں شہید ہوئے جوانوں کے نام وقف کیا۔انہوں نے کہا کہ جوانوں کے خاندان کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جیت کا جشن نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔تیواری نے کیجریوال حکومت پر جم کر نشانہ سادھا۔انہوں نے کہا کہ ایم سی ڈی کے نتائج کیجریوال حکومت پر عوام کا ریفرنڈم ہے۔تیواری نے کہاکہ ہم پہلے بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ایم سی ڈی الیکشن کیجریوال حکومت پر ریفرنڈم ہو گا۔اروند کیجریوال رائٹ ٹو ری کال کی بات کرتے تھے، اب ایسا لگتا ہے کہ دہلی کی عوام نے ان پر ہی اس کا استعمال کیا ہے۔دہلی بی جے پی صدر نے کیجریوال کے ’اینٹ سے اینٹ بجانے‘والے بیان کو لے کر بھی ان پر نشانہ سادھا۔منوج تیواری نے کہا کہ وزیر اعلی کے عہدے پر بیٹھے شخص کو دہلی میں اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کرنی چاہیے، لیکن وہ اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کہہ رہے ہیں۔غورطلب ہے کہ کیجریوال نے دہلی انتخابات میں شکست کو ای وی ایم کی خرابی سے جوڑتے ہوئے تحریک کی دھمکی دی تھی۔ساتھ ہی کہا تھا کہ وہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...