میونسپل کارپوریشن کے 2 وارڈوں میں امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے پولنگ ملتوی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th April 2017, 11:04 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،23؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )دہلی میں 2 وارڈوں پر دو امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔جن دو وارڈوں پر الیکشن ملتوی کیا گیا ہے ،ان میں مشرقی دہلی میں موج پور اور شمالی دہلی میں سرائے پیپل ہیں۔دونوں امیدوار سماجوادی پارٹی کے تھے۔دہلی اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے ایک سینئر افسر نے کہاکہ 2 وارڈوں پر انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔موج پور میں اب 14؍مئی کو پولنگ ہوگی جبکہ سرائے پیپل میں 21؍مئی کو پولنگ ہوگی۔دہلی سماجوادی پارٹی کے ریاستی ترجمان آر ایس یادو نے کہاکہ دونوں امیدواروں کی عمر 40سے 45سال کے درمیان تھیں۔موج پور سے ہماری امیدوار ایک خاتون تھیں، جن کی فطری موت ہوئی، سرائے پیپل سے ہمارا امیدوار ایک مرد تھا، جن کی صدمے سے موت ہو گئی۔بہر حال، یادو نے کہا کہ اس سے انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سماجوادی پارٹی نے ان انتخابات میں اسٹار کمپینرو ں کے طور پر اپنے بڑے لیڈروں کو اتارا تھا۔ایس پی لیڈر نے کہاکہ ہمیں 28سیٹوں میں سے 15پر جیت درج کرنے کی امید ہے ۔غورطلب ہے کہ دہلی میونسپل کارپوریشن 2012میں شمالی، جنوبی اور مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن میں تقسیم ہو گیا تھا،کل 272وارڈوں میں سے این ڈی ایم سی اور ایس ڈی ایم سی میں ہر ایک کے پاس 104سیٹیں ہیں جبکہ ای ڈی ایم سی کے پاس 64سیٹیں ہیں، میونسپل کارپوریشن میں گزشتہ 10سالوں سے بی جے پی اقتدار میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...