اروند کجریوال قومی کنوینر رہیں، میں بھی پارٹی میں رہوں گا، کمار وشواس نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کوبتایاغلط

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th April 2017, 11:48 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،29؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر کمار وشواس کا کہنا ہے کہ پنجاب اور دہلی انتخابات میں پارٹی کے ہار کے لئے ای وی ایم کو ذمہ دارٹھہراناٹھیک نہیں۔ یہ خود سے منہ چرانے جیسا ہوگا۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم وی ا یم میں باریک گڑبڑیاں ہیں، یہ ہم نہیں بول رہے ہیں، یہ ہر طرف پکڑی گئی ہیں اور سب سیاسی پارٹیاں بول رہی ہیں لیکن یہ کہنا کہ ہم صرف ای ویایم سے ہار گئے یہ اپنے سے منہ چرانا ہوگا۔کمار وشواس نے کہا کہ ہم صرف ای وی ایم کی وجہ سے نہیں ہارے بلکہ خرابی ہم میں بھی ہے، کمار وشواس نے تفصیل سے پارٹی کے اندر کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین میں منہ دینے سے صحرا میں طوفان ختم نہیں ہو جاتا۔ پارٹی کے کارکنان کو بہت دکھ ہوتا ہے جب ہم کچھ لوگ مل کر بات کرکے فیصلے کر لیتے ہیں اور کارکنان کو نوٹس میں بھی نہیں لیتے، کسی فیصلے پر وضاحت نہیں دیتے، خاموش ہو جاتے ہیں، یہ غلطیاں ہم سے گزشتہ دو سال میں ہوئی ہے اور ہم کو یہ سب ٹھیک کرناہوگا۔

کمار وشواس نے مسلسل بی جے پی میں جانے کی خبروں درمیان صاف کر دیا ہے کہ وہ عام آدمی پارٹی چھوڑ کر جانے کا سوچ بھی نہیں رہے ہیں۔ کمار نے کہا کہ میں کیوں پارٹی چھوڑ کر جاؤں گا؟ یہ پارٹی میری ہے اور یہ میرے گھر سے پارٹی بنی ہے اس لئے میرے کہیں جانے کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔مسلسل انتخابات میں مل رہی ہار کے بعد بحث چلنے لگی ہے کہ کیا اروند کجریوال کو قومی کنوینر کا عہدہ چھوڑ کر دہلی حکومت پر توجہ دینا چاہئے۔ اس پر کمار نے کہا کہ اروندکو قومی کنوینر رہنا چاہئے، ان کی قیادت پر کسی کو کوئی شک نہیں ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ ایک الیکشن ہار گئے تو آپ لیڈر تبدیل کر لیں گے، آج ہارے ہیں تو کل جیتے بھی تھے۔ویسے پارٹی میں سنجے سنگھ،آشیش تلوار، دلیپ پانڈے اور درگشاپاٹھک کے استعفی پر کمار وشواس نے کہا کہ استعفی دینے سے صورت حال نہیں بدلتی، کیونکہ آج یہ لوگ کچھ کر رہے ہیں تو کل یہ ہی لوگ کچھ اور کریں گے، اس سے کچھ نہیں بدلے گا، ضرورت ہے تنظیم، حکمت عملی، ڈائیلاگ میں تبدیلی کرنے کی جس سے ہم اپنے کارکن اور عوام کو وہی دکھائی دیں جو جنتر منتر سے بدعنوانی کے خلاف لڑنے چلے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...