مایاوتی کا جوابی حملہ :میں اگر بات کروں گی تو مودی جملے بازی کرنا بھول جائیں گے 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 21st February 2017, 11:57 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 20؍فرو ری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) بی ایس پی سپریمو نے آج سلطان پور کی ریلی میں وزیر اعظم مودی کو ان کی تقریر پر کرارا جواب دیتے ہوئے جوابی حملہ کیا ہے۔دراصل، وزیر اعظم مودی نے ارئی کی ریلی میں کہا تھا کہ بی ایس پی کا نام بدل کر ’بہن جی سمپتی پارٹی‘ ہو گیا ہے۔اس پر مایاوتی نے کہا کہ نہ ہی میں نے شادی کی اور نہ ہی جائیداد بنائی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں جواب دینے کے لئے اُترگئی تو وزیر اعظم مودی جملے بازی کرنا بھول جائیں گے۔انہوں نے وزیر اعظم پر جوابی حملہ بولتے ہوئے مودی کو دلت مخالف بتایا ۔مایاوتی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نہیں جانتے ہیں کہ بی ایس پی پارٹی بعد میں ہے، پہلے وہ ایک تحریک ہے، میں نے شادی نہیں کی اور پوری زندگی اقلیتوں اور دلتوں کی فلاح وبہبود کے لئے  وقف کردی ہے ۔مایاوتی نے مزید کہا کہ آج پی ایم مودی، بی ایس پی اور بی ایس پی کی سپریم لیڈر کے بارے میں اناپ شناپ بیان بازی کر رہے تھے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ پی ایم کتنے دکھی ہیں۔انہوں نے آگے کہا کہ دلت کی بیٹی ہیلی کاپٹر میں گھومے ، یہ بات ان کو اچھی نہیں لگتی ہے ، ان کی منشا اتنی تھی کہ نوٹ بند ی الیکشن سے پہلے کر دو ،بی ایس پی غریب ہو جائے گی۔ارئی کی ریلی میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج بی ایس پی پارٹی کہاں سے کہاں پہنچ گئی، جب8 ؍نومبر کو میں نے ٹی وی پر آ کر کہا کہ جن بڑے بڑے لوگوں نے غریبوں کو لوٹا ہے، وہی 500اور 1000روپے کے نوٹ غریبوں کو لوٹانے ہوں گے، جب میں نے نوٹ بند ی کی اور ایس پی اور بی ایس پی جو ایک دوسری کی سخت مخالف ہیں، ایک ساتھ مل کر نوٹ بند ی کی مخالفت کرنے لگیں ۔مایاوتی پر طنز کستے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ بہن جی نے کہا کہ نوٹ بند ی کو لے کر پوری تیاری نہیں کی گئی تھی، حکومت نے نہیں کی تھی یا آپ نے نہیں کی تھی؟نوٹ بند ی سے زیادہ پریشانی انہیں اس بات کی ہے کہ انہیں تیاری کرنے کا موقع نہیں ملا، اب تو بی ایس پی کا نام تبدیل ہو گیا ہے، بہوجن سماج پارٹی نہیں رہ گئی ہے، بلکہ بی ایس پی’ بہن جی سمپتی پارٹی ‘بن گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...