مایاوتی کی اعظم گڑھ میں عظیم الشان ریلی؛ پی ایم پرسادھا نشانہ، بولیں - اچھے دن کے وعدے برے دن میں تبدیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th August 2016, 2:56 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 28؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی): بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے آج ایس پی صدر ملائم سنگھ یادو کے گڑھ اعظم گڑھ میں عظیم الشان ریلی کے ذریعہ پوروانچل میں انتخابی مہم کا بگل بجایا. اپنی ریلی میں انہوں نے کانگریس، بی جے پی اور سماج وادی پارٹی سمیت سب پر نشانہ سادھا. ریلی میں انہوں نے کہا کہ اچھے دن کے وعدے برے دن میں بدل گئے. انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں فرقہ واریت بڑھانے کا کام کیا ہے. اور بی جے پی دلتوں اور انتہائی پسماندہ طبقے کو بہلا رہی ہے.

پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو لال قلعہ سے دیا گیا خطاب مکمل طور پر سیاسی تھا. مایاوتی نے بتایا کہ، یوپی میں شرپسند عناصروں کا راج ہے. یوپی غیر محفوظ ہے. ایسے لوگوں کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے. مایاوتی نے کہا کہ ریلی کو لے کر لوگوں میں بھاری جوش وخروش پایا جاتا ہےاوراب بی ایس پی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا.

انہوں نے مہاریلی کے دوران پوچھا کہ دو سال میں مرکزی حکومت نے آخر کیا کیا ہے؟ انہوں نے عوام سے سوال کیا کہ کیا دو سالوں میں پوروانچل کے لوگوں کا بھلا ہوا ؟ کیا آج غریبوں کو سستا اناج مل رہا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ کہ بجلی پانی اور صحت کی خدمات کے وعدے جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں. انہوں نے کہا کہ یوپی میں بی جے پی اور سماج وادی پارٹی کی ملی بھگت ہے. اگر کانگریس اقتدار سے باہر ہے تو اس کی وجہ اُس کی غلط پالیسیاں ہیں۔

مایاوتی نے کہا کہ مرکز کے وعدے کھوکھلے ثابت ہوچکے ہیں. مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے، عوام کو دھوکا دیا گیا ہے۔ نہ بجلی ملی، نہ پانی، الٹا راشن، سبزی تمام مہنگی ہو گئی ہیں۔ كاگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ انہوں نے 54 سالوں میں کچھ نہیں کیا. مودی حکومت پر واپس وار کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ مودی آنے کے بعد بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ حکومت سرمایہ کاروں کے لئے کام کرتی ہیں مودی حکومت ان کا قرض بھی معاف کر دیتی ہے۔ مایاوتی نے مودی حکومت کو دلت مخالف قرار دیتے ہوئے روہت ویملا اور گجرات کے اؤنا سانحہ کی یاد دلائی. انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کبھی دلت کا بھلا نہیں کر سکتی. اقلیتوں کے لیے گورکھشا  کے نام پر مودی حکومت میں ڈرایا جا رہا ہے اور ان کا استحصال کیا جا رہا ہے. انہوں نے پوچھا کہ مرکزی حکومت دہلی کے نظام کو ٹھیک نہیں کر سکی، تو یوپی کو کیا ٹھیک کرے گی.
- مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی میں جرائم  پر سماج وادی پارٹی نے کوئی کنٹرول نہیں کیا، یوپی میں بہن بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں، آئے دن ان کی عصمتیںلوٹی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو دو سال بعد گورکھپور میں ایمس کی یاد آئی، گورکھپور میں بند فیکٹری مودی حکومت اب تک کیوں نہیں کھلوا پائی. مایاوتی نے دعویٰ کیا کہ یوپی میں گڈ گورننس کوئی لا سکتا ہے، تو وہ صرف بی ایس پی 'ہے اور یہ ہم نے سابق میں کر کے دکھایا ہے. مایاوتی نے کہا کہ  میڈیا میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ بی ایس پی میں بھگدڑ مچی ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ بی ایس پی کی مضبوطی دیکھ کر تمام پارٹیاں گھبرا گئ ہیں.انہوں نے کہا کہ بکائو لوگ ہی  بی ایس پی کو چھوڑ کر گئے ہیں- مایاوتی نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کے ریجیکٹیڈ مال کو بی جے پی والے لے لیتے ہیں. بہار انتخابات میں بھی انہوں نے دوسری پارٹيوں کے امیدواروں کو توڑا جس کے بعد ان کا حشر كيا ہوا سب کو پتہ ہے. ہمیں آیا رام گیا رام نہیں چاہئے.

2014 کے لوک سبھا انتخابات میں ملائم سنگھ یادو نے اعظم گڑھ سے الیکشن جیتا تھا. یہاں کی 10 اسمبلی سیٹوں میں سے زیادہ تر پرسماج وادی پارٹی کا دبدبہ ہے. ایسے میں مایاوتی کی پوری کوشش ہے کہ  ایس پی کے ووٹ بینک میں نقب لگائیں. اعظم گڑھ مسلم اکثریتی علاقہ ہے. اس انتخاب میں مایاوتی دلتوں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو آمادہ کرنے کی کوشش میں لگی ہیں. گزشتہ ہفتے مایاوتی نے آگرہ سے انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا. بتایا گیا ہے کہ انتخابات تک ہر ہفتے مایاوتی ایک بڑی ریلی کرے گی.

 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...