کانگریس کو جھٹکا: مایاوتی نے چھتیس گڑھ میں اجیت جوگی سے کیا اتحاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd September 2018, 1:03 PM | ملکی خبریں |

رائے پور/نئی دہلی،22؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) چھتیس گڑھ میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کی کافی طویل عرصے سے جاری قیاس آرائی کو ختم کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی اجیت جوگی کی نو تشکیل شدہ جنتا کانگریس سے آج اتحاد کا اعلان کر دیا۔ بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور جنتا کانگریس کے صدر اجیت جوگی کے دستخط سے آج یہاں جاری بیان کے مطابق 90 رکنی اسمبلی میں جنتا کانگریس 55 سیٹوں پر اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) 35 سيٹوں پر الیکشن لڑے گي۔ اس اتحاد کے وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار اجیت جوگی ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں کے مطابق گزشتہ 15 سالوں میں چھتیس گڑھ کی غیر متوازن ترقی ہوئی ہے۔ بی جے پی کے دور حکومت میں غریب مزید غریب اور امیر مزید امیر بن گئے ہیں۔ قومی سطح پر چھتیس گڑھ کی نظر اندازی دور کرنے کے لئے ایک مضبوط علاقائی نمائندگی اور قیادت کی ضرورت کے پیش نظر یہ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

رانچی میں برڈ فلو کی تصدیق، انتظامیہ کا الرٹ جاری، متاثرہ علاقہ میں مرغیوں کی خرید و فروخت پر پابندی

جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں برڈ فلو کے پھیلاؤ کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہر کے ہوٹوار علاقہ میں واقع محکمہ مویشی پروری کے علاقائی پولٹری فارم کی مرغیوں کے نمونوں کو بھوپال میں واقع سرکاری لیباریٹری میں جانچ سے معاملہ سامنے آیا۔ اس کے بعد انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا۔

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...