استعفیٰ کے بعد مایاوتی نے مستقبل کا پلان بنایا
نئی دہلی،23؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجیہ سبھا سے استعفیٰ کے بعد مایاوتی نے آگے کی حکمت عملی بنانے کا کام شروع کر دیاہے۔اسی سلسلے میں مایاوتی نے آج دہلی میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی میٹنگ بلائی تھی۔اس میٹنگ کے بعد مایاوتی نے بتایا کہ 18ستمبر2017 سے 18 جون2018تک یوپی دورے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ہر ماہ کی 18تاریخ کو دو چیمبرز میں ایک ریلی ہوگی۔اسی دن مایاوتی اس علاقے کے اہم رہنما اور کارکنوں سے ملاقات بھی کریں گی۔18جون سے آگے کا پروگرام بعد میں ہوگا۔اس اجلاس میں ایک بڑا فیصلہ ہوا کہ اب مایاوتی کے پلیٹ فارم سے دوسرے لیڈر بھی تقریر کریں گے۔مایاوتی نے بتایا کہ 18کی تاریخ ان کے لیے خاص ہے۔انہیں اسی دن راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیناپڑا۔لہٰذا ماہ کی ہر 18تاریخ کو پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ملاقات کریں گی۔انہوں نے بتایاکہ ستمبر سے وہ اپنے اس مہم کے آغاز کریں گی۔بی جے پی پر دلت مخالف ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مایاوتی نے کہاکہ ملک کے عوام بی جے پی سے دوچارہے۔عوام کو اس سے بچانے کے لیے ہم نے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔یوپی سے باہردوسری ریاستوں میں دھرنا پروگرام چل رہا ہے۔مایاوتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی حکومت دلت، اقلیتوں اور چھوٹے تاجروں کے خلاف ہے۔