ملائم کے گڑھ میں مایاوتی نے سادھا ایس پی۔ بی جے پی پر نشانہ

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:54 PM | ملکی خبریں |

لگایاسازباز کا الزام،انتخابی فائدے کے لئے فرقہ وارانہ فسادبھی کراسکتی ہے ایس پی،بی جے پی کوسرمایہ دارحامی اور غریب مخالف بتایا 

اعظم گڑھ، 28؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی اور مرکز حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے کشمیر اور دہشت گردی کے مسئلے پرالجھ سکتی ہے۔ایس پی سربراہ ملائم سنگھ یادو کے پارلیمانی علاقے اعظم گڑھ میں پارٹی کی جانب سے منعقد ’’سروجن ہتائے‘‘ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے سماج وادی پارٹی اور بی جے پی پر ایک ساتھ نشانہ سادھا اور دونوں میں ساز باز کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتخابی فائدہ کے لئے وہ ریاست میں فسادات بھی کروا سکتے ہیں۔مرکز میں حکمران بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کو سرمایہ دار پرست اور غریب اور دلت مخالف قرار دیتے ہوئے بی ایس پی سربراہ نے کہا کہ بی جے پی اور مرکز حکومت اپنی کوتاہیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے کشمیر اور دہشت گردی کے مسئلے پر جنگ(پاکستان کے ساتھ)میں جا سکتی ہے۔چار بارریاست کی وزیر اعلی رہ چکی مایاوتی نے کہا کہ دونوں(مرکز اور ریاست)حکومتوں نے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے، دونوں جماعتیں آپس میں ملی ہوئی ہیں اور اسمبلی انتخابات سے پہلے ہندو مسلم فسادات کروا سکتے ہیں لیکن اب لوگوں کو یہ بات سمجھ میں آنے لگی ہے۔انہوں نے بی جے پی کو دلت مخالف بتایا اور ایس پی پر غنڈوں اور مافیا کو فروغ دینے کا الزام لگایا اور کہا کہ بی ایس پی اقتدار میں واپس آنے کے بعد دوبارہ قانون کا راج قائم کرے گی۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضے ہٹوائے جائیں گے۔
بی ایس پی سربراہ نے سوامی پرساد موریہ، کے آر کے چودھری اور برجیش پاٹھک جیسے لیڈروں کے پارٹی چھوڑ کر جانے کے واقعہ کو معمولی بتانے کی کوشش میں کہا کہ ہمارے مخالف، خاص کر بی جے پی، ہمارے ناپسندیدہ مال کو اپنی پارٹی میں بھر رہے ہیں،کیونکہ ان کے پاس انتخاب لڑنے کے قابل امیدواروں کی کمی ہے۔پارٹی چھوڑنے والے لیڈران کی طرف سے ٹکٹ فروخت کے الزام پر مایاوتی نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں کہ بی ایس پی ختم ہو رہی ہے، دوسری طرف کہتے ہیں کہ بی ایس پی ٹکٹ فروخت کر رہی ہے،اگر ہماری پارٹی کمزور ہو رہی ہے تو لوگ ٹکٹ خریدنے میں دلچسپی کیوں لے رہے ہیں۔یہ سارے الزامات غلط ہیں اور پارٹی کی تصویر بگاڑنے کی نیت سے لگائے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...