مایاوتی کو پرینکا گاندھی کا دو ٹوک۔ کوئی غلط فہمی نہیں، بی جے پی کے خلاف ہے جنگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 12:34 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 18 مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے اتر پردیش میں انتخابی ماحول ہر دن دلچسپ موڑ لے رہا ہے۔مہاگٹھ بندھن سے باہر کانگریس کی دریادلی بھی بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی کو راس نہیں آ رہی ہے۔انہوں نے صاف کہہ دیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دینے کے لئے ایس پی۔بی ایس پی کا اتحاد کافی ہے، ایسے میں کانگریس زبردستی سیٹ چھوڑنے کا وہم نہ پھیلائے۔مایاوتی کے اس موقف کی سماجوادی پارٹی نے بھی حمایت کی ہے، جس پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دو ٹوک انداز میں جواب دیا ہے۔پریاگ راج سے وارانسی تک کشتی یاترا کر رہیں پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ ہمارے اندر کسی قسم کا کوئی کنفیوژن نہیں ہے، ہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔دراصل مایاوتی نے کہا ہے کہ یوپی میں سماجوادی پارٹی۔بی ایس پی اور آر ایل ڈی کا اتحاد ہے، ایسے میں کانگریس کوئی وہم پیدا نہ کرے۔مایاوتی کے اس بیان کی حمایت کرتے ہوئے ایس پی صدر اکھلیش یادو نے بھی کانگریس کو نصیحت دی ہے۔

بی ایس پی سپریمو کا یہ بیان کانگریس کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا تھا، جس میں اتوار کو کانگریس نے سماج وادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور راشٹریہ لوک دل کے لئے سات نشستیں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،یعنی کانگریس ان سات سیٹوں پر اپنے امیدوار نہیں اتارے گی،یہ ووٹ سیٹیں ہوں گی، جہاں سے اکھلیش یادو، مایاوتی، ملائم سنگھ یادو، ڈمپل یادو، چودھری اجیت سنگھ اور جینت چودھری الیکشن لڑیں گے۔

کانگریس کی اس پیشکش پر ہی مایاوتی نے سخت موقف اپنایا ہے۔انہوں نے تصویر بالکل صاف جبکہ کہہ دیا کہ کانگریس سے کسی بھی قسم کے اتحاد و تال میل نہیں ہے۔مایاوتی کو حمایت کرتے ہوئے ایس پی صدر اکھلیش یادو نے بھی کانگریس کو نصیحت دے ڈالی۔اکھلیش نے ٹویٹ کیاکہ یوپی میں ایس پی، بی ایس پی اور آر ایل ڈی کا اتحاد بی جے پی کو شکست دینے کے قابل ہے،کانگریس پارٹی کسی طرح کا کنفیوژن نہ پیدا کرے۔اس سے پہلے مایاوتی نے ٹویٹ کر لکھاکہ بی ایس پی ایک بار پھر صاف طور پر واضح کر دینا چاہتی ہے کہ اتر پردیش سمیت پورے ملک میں کانگریس پارٹی سے ہمارا کوئی بھی کسی بھی قسم کا تال میل اور اتحاد وغیرہ بالکل نہیں ہے،ہمارے لوگ کانگریس پارٹی کی طرف سے آئے دن پھیلائے جا رہے قسم۔قسم کے وہم میں قطعی نہ آئیں۔اس کے علاوہ مایاوتی نے کانگریس کو یوپی کی تمام 80 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا چیلنج بھی دے دیا۔مایاوتی نے اپنے ٹوئٹس میں لکھ دیا کہ یوپی میں ہمارا اتحاد اکیلے بی جے پی کو شکست دینے میں مکمل طور پر صلاحیت رکھتا ہے۔کانگریس زبردستی یوپی میں اتحاد کے لئے 7 نشستیں چھوڑنے کاوہم نہ پھیلائے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس یوپی میں مکمل طور آزاد ہے اور وہ تمام 80 سیٹوں پر امیدوار اتار کر الیکشن لڑے۔

ایک نظر اس پر بھی

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...