اے ایم یوریزرویشن: مولانا ولی رحمانی نے پیش کیا 50-50 کا فارمولہ، اولڈ بوائزنے ٹھکرائی تجویز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2018, 12:32 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے متعلق  بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایم یوکو لے کرپولرائزیشن کی سیاست کی جارہی ہے۔ اس پرپرسنل لا بورڈ نے 50 فیصد مسلم اور 50 فیصد دلت ریزرویشن  کی تجویز پیش کردی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نے کہا کہ  ویسے تو قانون کے مطابق ریزرویشن نہیں دیا جاسکتا ہے۔ تاہم مرکزی حکومت میں اگرہمت ہے تو وہ اس معاملے پر قانون بنائے۔ اس قانون میں 50 فیصد مسلمانوں کے لئے اور 50 فیصد دلتوں کے لئے مختص کردیا جائے۔

مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ دلتوں اور مسلمانوں کو لڑانے کے لئے سیاست کی جارہی ہے۔ اگرحکومت کودلتوں کی فکر ہے تو قانون لائے۔  اگرحکومت ایسا قانون بناتی ہے تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ دوسری جانب اے ایم یو میں 50 فیصد مسلم ریزرویشن اور 50 فیصد دلت ریزرویشن دیئے جانے کی اے ایم یو اولڈ بوائز نے مخالفت کی ہے۔

نیوز 18 اردو سے بات کرتے ہوئے اے ایم یو اولڈ بوائز اور دہلی ہائی کورٹ کے وکیل شاہد علی نے کہا کہ یہ فارمولہ غلط ہے، ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم یومیں دلت ریزرویشن کی بات صرف پولرائزیشن اورالیکشن کے لئے ہے۔  شاہد علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ بورڈ کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مسلم اوردلتوں کے علاوہ بھی لوگ ہیں۔

اے ایم یو اولڈ بوائز دہلی کے صدر محمد ارشاد احمد نے کہا کہ اے ایم یو معاملے پر زیادہ بات نہیں کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے رویے سے واضح ہے کہ اس معاملے میں بیان بازی اور سیاست تو ہوتی رہے گی، لیکن کوئی پیش رفت بھی ہو، ایسا نہیں ہوگا۔ محمد ارشاد احمد نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں آج اے ایم یو معاملے کی سماعت ہونی تھی، لیکن نہیں ہوسکی۔ مرکزی حکومت کے سالسٹرجنرل نے ایک ہفتے کا وقت مانگا، اس کے بعد نئی تاریخ طے کردی گئی۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...