اجودھیا تنازع:مسجد کیلئے وقف جگہ ہمیشہ مسجد ہی رہتی ہے ، خواہ ڈھانچہ موجود ہو یا نہ ہو:مولانا ارشد مدنی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th May 2018, 11:56 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،16؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گذشتہ کئی ماہ سے مسلسل جاری بابری مسجد ملکیت تنازعہ کی سماعت منگل کو ایک بار پھر دو پہر دو بجے چیف جسٹس کی سربراہی والی بینچ کے سامنے شروع ہوئی ، جس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے سینئروکیل ڈاکٹر راجیو دھون نے بحث کاآغاز کیا اور عدالت کو بتایا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مسجد اللہ کا گھر ہے اور نماز کی ادائیگی بنیادی ارکان میں شامل ہے۔

جمعیۃ علما ہند کے وکیل کی دلیل پر جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے کہا کہ آج ہمارے وکلا نے عدالت میں بہت اچھی بحث کی اور مسجد کی شرعی حیثیت پر قرآن واحادیث کے دلائل بھی پیش کئے ۔انہوں نے کہا کہ شریعت کے نزدیک جو جگہ مسجد کے لئے وقف ہوجائے وہ ہمیشہ کے لئے مسجد ہی رہتی ہے خواہ وہاں کوئی ڈھانچہ موجودہویا نہ ہو، مسجد کی شرعی حیثیت ختم نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کے تعلق سے یہ بات بھی کہیں جاسکتی ہے کہ اگر چہ 6 دسمبر 1992کو وہاں مسجد کی عمارت کو منہدم کیا جاچکا ہے ، لیکن جو زمین ہے وہ مسجد کے ہی صیغہ میں آتی ہے چنانچہ وہاں اب کوئی دوسری تعمیر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب حتمی فیصلہ کے لئے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو اس معاملہ میں زیادہ بیان بازی نہیں کی جانی چاہئے ۔

ایک نظر اس پر بھی

پی ایم مودی کی تصاویر عوامی مقامات سے ہٹائی جائیں: الیکشن کمیشن کو نوٹس

ایک سینئر وکیل سرودے اور ماہر ماحولیات چودھری نے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے لیے پی ایم مودی کی تصویریں عوامی مقامات سے ہٹائی جائے۔انہوں نے سرکاری اور نیم سرکاری مقامات سے پی ایم مودی کی تصاویر ہٹانے ...

نماز پڑھنے پر حملہ،غیر ملکی طلبہ زخمی، گجرات یونیورسٹی کی واردات سے ہندوستان کو دُنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا

گجرات یونیورسٹی  میں  سنیچر کی رات  بھگوا شرپسندوں نے گھس کر اُن غیر ملکی طلبہ کو زدوکوب کیا جو یونیورسٹی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر تراویح نماز  باجماعت  ادا کررہے تھے۔  جے شری رام کا نعرہ بلند کرتے ہوئے ہاسٹل کے ’اے‘ بلاک میں گھس کر کی گئی شرپسندی میں ۵؍ افراد زخمی ...

2019سے قبل الیکٹورل بونڈ کا 66 فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعہ کی گئی سیاسی فنڈنگ کے مزید دستاویز اتوار (۱۷؍ مارچ)کو جاری کر دیئے۔ (تفصیل صفحہ ۵؍ پر ملاحظہ کریں ) تازہ تفصیلات کے مطابق ۹؍ مارچ ۲۰۱۸ء سے ۱۱؍ اپریل ۲۰۱۹ء تک کے بونڈس  سے ۶۶؍ فیصد عطیہ بی جےپی کو ملا ہے۔

بی جے پی کی ایک بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی، لوگ امید سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ایک بھی گارنٹی پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی 2014 سے 2024 تک کوئی بھی گارنٹی پوری نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام امید بھری نظروں سے کانگریس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ممبئی شیواجی پارک میں اپوزیشن کے اتحاد کا مظاہرہ، ملک کو آمریت سے بچانے کا عزم

چیتیہ بھومی پر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے اختتام کے دوسرے دن اتوار کو ممبئی کے تاریخی شیواجی پارک میں   اپوزیشن اتحاد’ انڈیا‘نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک سے نفرت کےخاتمے اور دہلی میں  اگلی حکومت بنانے کا عزم کیا۔