مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ علماء ہند کا وفد دوبارہ بنگلہ دیش روانہ کیا، مظلوم روہنگیائی مہاجرین کی بازآبادکاری کے لیے کوشش جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th October 2017, 10:30 AM | ملکی خبریں |

کوکس بازار،15؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)جمعیۃ علماء ہند کے قائد وجنرل سیکریٹری مولانا سیدمحمود مدنی جو کہ روہنگیائی مہاجرین کی امدادوداد رسی کے لئے سرکاری و غیر سرکاری سطح پر فکر مندی کے ساتھ عملی میدان میں کام کر رہے ہیں اور گذشتہ دنوں اپنی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جاکرجمعیۃ علماء بنگلہ دیش واصلاح المسلین پریشد کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر منظم انداز میں ریلیف ورک شروع کر کے عالمی برادری کو متوجہ کیا اور عالمی پیمانے پر ریلیف کاکام کرنے والے مسلم اداروں کو اس کام کے لئے آگے آنے کی دعوت دی اس کے سبب دنیا کے مختلف ملکوں کی تنظیمیں راحت کاری کے کاموں کو انجام دینے کے لئے ان مظلوم مہاجرین کے درمیان پہنچ رہی ہیں۔مولانا مدنی کی ایماء پر شروع کئے گئے راحت رسانی کاموں کو بنگلہ دیش کے کارکنان بہت ہی حسن وخوبی کے ساتھ رضاء الٰہی کی خاطر انجام دینے میں مصروف ہیں۔مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء ہند اور قاری احمد عبداللہ قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند 12؍ اکتوبر کو دوبارہ بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ پہلے سے چل رہے جمعیۃ علماء ہندکے ریلیف ورک اور بازآبادکاری سے متعلق کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں مزید فعالیت پیدا کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔ مولانا محمود مدنی کی ہدایت اور صدر جمعیۃ علماء بنگلہ دیش علامہ فرید الدین مسعود چیئرمین اصلاح المسلمین پریشد کی زیر سرپرستی مظلوم روہنگیائی مہاجرین کی دلجوئی کے لئے جاری خدمات کی مسلسل نگرانی مولانا محمد مکنون کر رہے ہیں جبکہ ان دنوں برطانیہ سے موقر وفد کے ارکان مولانا امجد حسین صاحب ،مولانا محمدشعیب، بھائی محمد، مولوی منیرالاسلام، صاحبان وغیرہ بھی ان دنوں مصروف کار ہیں مذکورہ افراد کے ہمراہ جمعےۃ علماء ہند کے وفد نے اسپتالوں میں پہنچ کر زیرعلاج مہاجرین کی تیمار داری بھی کی۔وفد نے بتایا کہ صدر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈمیں اس وقت بارہ سو سے زائد (مظلوم روہنگیائی مہاجرین)مریض داخل ہیں۔ جبکہ ہر کیمپ میں فسٹ ایڈ کے لئے مستقل ڈاکٹروں کی ٹیمیں لگی ہوئی ہیںیہاں اکثر لوگ برما آرمی کی گولیوں سے زخمی ہوئے لوگ ہیں۔ سات سات آٹھ آٹھ سال کے محمد حارث، انصار اللہ، روید،ابو صدیق،جیسے چھ سو سے زائد بچے بھی ہیں جن کے پیروں میں گولیاں یا آگ سے جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ان ذمہ داران نے مزید بتایا کہ حکومت بنگلہ دیش کی طرف سے ان کے علاج کا مکمل نظم ہے جمعیۃعلماء کی جانب سے عیادت کرتے ہوئے انہیں نقد مالی تعاون دیاگیااور دعا کی گئی کہ اللہ رب العالمین ان تمام کو جلد صحت کاملہ دائمہ مستمرہ عطاء فرمائے۔آمین۔ جمعےۃ علماء ہند کے کیمپوں کی نگرانی مذکورہ ذمہ داران کے ساتھ جمعےۃ علماء بنگلہ دیش کے آفس سیکریٹری مولاناعبداللہ شاکر بھی پوری دلجمعی کے ساتھ کر رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...