عازمین کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دیں،مولانا لطف اللہ حج تربیتی کیمپ سے خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2017, 10:53 AM | ریاستی خبریں |

بنگلور و،13؍جولائی(ایس او نیوز) عازمین حج بیت اللہ ،حج کی ادائیگی اگر صبر واخلاص کے ساتھ کریں تویقیناً اللہ کے بے شمار انعامات سے مالامال ہوکروطن لوٹیں گے۔ اسلام کے اس پانچویں عظیم فریضہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہونے والے عازمین اپنے غصہ کوہندوستان میں ہی چھوڑجائیں۔  سرزمین حجاز کے ہرلمحہ کااحترام کریں اور ایسی کوئی کوتاہی سرزد نہ ہونے دیں جس سے ان مقامات مقدسہ کی بے حرمتی ہواورآپ کاسفرحج ضائع جائے۔ ان خیالات کااظہار مولانا محمد لطف اللہ رشادی خطیب مسجد قادریہ (قدوس صاحب عیدگاہ ) بنگلور نے کیا۔ وہ حسب سابق مسجد سرقاضی (ایک مینارمسجد) سلطان پیٹ میں مصلیان کرام کی جانب سے عازمین حج کی تربیت کے لئے منعقدہ ایک روزہ حج تربیتی کیمپ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہرصاحب استطاعت پرحج فرض ہے۔ اس کے باوجود حج بیت اللہ کامقدس سفرنہ کریں تو یہ ان کی بدقسمتی ہوگی۔ انہوں نے عازمین سے کہاکہ وہ دوران حج تمام ارکان کو پوری احتیاط کے ساتھ اداکریں۔ اگراس میں کسی بھی طرح کی کمی بیشی ہوجائے تو دم واجب ہوجائے گا۔ اس لئے پورے اطمینان کے ساتھ ارکان اداکرنے کی کوشش کریں تاکہ انہیں قلبی سکون میسر ہواور ارکان کی ادائیگی بھی بہتر انداز میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ حج بیت اللہ کاسفر صبروتحمل کادرس دیتاہے۔ دوران حج کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی لاحق ہوتو اس پر غصہ کرنے کی بجائے صبر کامظاہرہ کریں۔ اللہ تعالیٰ غیب سے اپنے اس بندے کی نصرت ونگہبانی ضرور کرے گا۔ مولانا نے خاتون عازمین کومخاطب ہوکر کہاکہ وہ دوران سفر پردہ کا خاص اہتمام کریں اور بے پردگی سے بچیں۔ مولانا محمد لطف اللہ نے عازمین سے کہاکہ وہ مدینہ منورہ پہنچیں تو عاجزی وانکساری سے پیش آئیں۔روضہ اطہر پر حاضر ی دیں توپورے ادب واحترام کاخاص خیال رکھیں، کسی بھی طرح کی کوئی بدعملی اورگستاخی ہرگز نہ کریں۔ آخرمیں مولانا نے سرقاضی مسجد کے تمام عہدیداروں اور مصلیان کرام کومبارکباد پیش کی جنہوں نے ہرسال کی طرح امسال بھی عازمین حج بیت اللہ کے لئے ایک روزہ تربیتی کیمپ کاانعقاد کرتے ہوئے سیکھنے کاموقع فراہم کیا، اس موقع پر مسجد باگسوار میجسٹک کے خطیب وامام مولانا محمد اسمٰعیل رشادی نے کیمپ میں شریک ایک ہزار سے زائد عازمین حج بیت اللہ کو حج کے 5دنوں کے ارکان اورسفر حج کے آداب سے متعلق مکمل جانکاری دی ۔ انہوں نے سفرحج کی تیاریوں اوروہاں کے آداب کے متعلق عازمین کی رہنمائی کی۔ ساتھ ساتھ طریقہ عمرہ مناسک حج وزیارت پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے عازمین کوکئی معلومات وجانکاری فراہم کی۔ قبل ازیں محمدعالم کی تلاوت کلام پاک سے تربیتی کیمپ کاآغازہوا۔ مولانا محمداسمٰعیل رشادی نے خیرمقدم کرتے ہوئے تمام مہمانان خصوصی اور عمائدین اورعازمین کاشکریہ بھی اداکیا۔ صبح 10بجے سے نماز عصر تک منعقدہ اس حج تربیتی کیمپ میں شہر کے مختلف علاقوں سے تقریباً ایک ہزار عازمین نے شرکت کرتے ہوئے اس سے استفادہ کیا، آخرمیں مولانا محمد لطف اللہ صاحب کی دعا پرکیمپ اختتام کوپہنچا۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔