تین طلاق پر مجوزہ قانون شریعت میں مداخلت ، حکومت اگر خواتین کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تو بورڈ سے مشورہ کرے : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th December 2017, 11:30 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 3دسمبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے سکریٹری و ترجمان مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ حکومت نے ’مسلم ویمن پروٹیکشن آف رائٹس آن میریج‘ کی تفصیلات تو واضح نہیں کی ہے لیکن حکومت کی طرف سے یہ بات آئی ہے کہ وہ طلاق ثلاثہ کو غیر قانونی قرار دے گی اور اس کی وجہ سے شوہر کو تین سال جیل کی سزا ہوگی۔ انہوں نے جاری اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ یہ مجوزہ قانون شریعت میں مداخلت بھی ہے اور عورتوں کے لئے نقصاندہ بھی۔ تین طلاق دینا اسلام میں ناپسندیدہ ہے اور مسلم پرسنل لابورڈ ایسے واقعات کوکم کرنے کے لئے مسلسل اصلاح معاشرہ اور تفہیم شریعت کی تحریک چلا رہا ہے ، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بہرحال یہ مذہبی مسئلہ ہے۔ تین طلاق کے واقعات کوکس طرح روکا جائے اور اس پر شوہر کو تنبیہ کا کیا طریقہ ہو؟ اس سلسلہ میں حکومت کو مسلمانوں کے معتبر مذہبی قائدین بالخصوص آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ سے مشورہ کرنا چاہئے تاکہ شریعت کے دائرہ میں رہتے ہوئے اس کا حل ڈھونڈا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ طلاق دینے والے شوہر کو تین سال کے لئے جیل بھیج دینا خود عورتوں کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ اگر مطلقہ کے بچے ہوں توان کے نفقہ کی ذمہ داری اسی مرد پرہے، اگر وہ جیل چلا گیا توان بچوں کی کفالت کس طرح ہوگی؟ اس کا دوسرانقصان یہ ہوگا کہ جولوگ طلاق دینا چاہتے ہیں ،وہ طلاق تو نہیں دیں گے؛ لیکن یوں ہی بیوی کو لٹکا کر رکھیں گے۔ نہ اس کو ازدواجی حقوق مل سکیں گے اور نہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے کے لئے آزاد رہ سکیں گے۔

مولانا خالد سیف اللہ نے کہا کہ اس کے علاوہ اگر حکومت سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے مطابق تین طلاق کو غیر معتبر قرار دیتی ہے تو پھر مرد کو سزا دینا بے معنی ہوگا۔ کیوں کہ جب طلاق پڑی ہی نہیں تو پھر سزا کس بات کی؟ اوریہ بات بھی پیش نظر رکھنی چاہئے کہ اگر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ کے مطابق طلاق کو بالکل غیر معتبر قرار دیا گیا تو عورت سخت دشواری میں پڑ جائے گی۔ کیوں کہ قانون کی نظر میں وہ طلاق دینے والے مرد کی بیوی سمجھی جائے گی اور مسلم سماج اس کو بیوی تسلیم نہیں کرے گا، اس سے بڑی پیچیدگی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی تین طلاق دی جانے والی خواتین کے مسائل کو حل کرنا چاہتی ہے تواسے مسلم پرسنل لابورڈ ، مذہبی تنظیموں اور مسلم سماج کی معتبر مذہبی شخصیتوں سے مشورہ کرنا چاہئے اور عجلت میں کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے دستور کے تقاضے مجروح ہوں اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق میں مداخلت کی صورت پیدا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...